سیور فوڈز پنڈی اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین ہے، اور ان کا پلاؤ کباب بہت مشہور ہے۔
امی، ابو دونوں کے بیف سے پرہیز کی وجہ سے اب گھر میں زیادہ تر چکن نہاری ہی بنتی ہے۔ :)
شہر کے بااثر افراد الیکشن کے لیے ٹکٹس کا فیصلہ کر رہے تھے، عدنان بھائی بھی موجود تھے، مگر ہمیشہ کی طرح کچھ سوچتے ہوئے۔
ایک بزرگ نے پوچھا کہ عدنان صاحب، آپ کہاں سے لڑیں گے؟
عدنان بھائی: (ہڑبڑا کر بولے) بیگم سے
کچھ دیر میں چھوٹا بھائی کراچی سے پہنچنے والا ہے۔ سال بعد آ رہا ہے۔ اور اس کا تین ماہ کا بیٹا پہلی دفعہ۔
تو بچوں میں اس وقت کافی جوش و خروش ہے۔ چاچو کا کمرہ غباروں سے سجایا جا رہا ہے۔ :)
وقت تو کبھی نوٹ نہیں کیا۔ البتہ غصہ کی حالت میں کچھ دیر کی خاموشی سے کیفیت میں بہتری ضرور آ جاتی ہے۔ اور اگر دھیان بھی کسی اور کام میں بٹ جائے تو زیادہ بہتری آ جاتی ہے۔