یا حیرت۔ میرے سے اتنی بڑی کوتاہی ہوئی کیسی۔ حضور معذرت خواہ ہوں۔ آپ یقین مانیے کہ نادانستگی میں آپ کی نظر کے سامنے نہ دھر پایا ہوں گا۔ امید ہے آپ وسیع القلبی سے کام لے کر صرف نظر فرمائیں گے۔
اپنی دھوپ میں بھی کچھ جل
ہر سائے کے ساتھ نہ ڈھل
لفظوں کے پھولوں پہ نہ جا
دیکھ سروں پہ چلتے ہل
دنیا برف کا تودہ ہے
جتنا جل سکتا ہے جل
غم کی نہیں آواز کوئی
کاغذ کالے کرتا چل
بن کے لکیریں ابھرے ہیں
ماتھے پر راہوں کے بل
میں نے تیرا ساتھ دیا
مرے منہ پر کالک مل
آس کے پھول کھلے باقؔی
دل سے گزرا...