~~
کافی سال پہلے کی بات ہے۔ کہ میں نے کہیں چوزے دیکھے مجھے اتنے پسند آئے کہ میں نے گھر میں شور مچا دیا کہ میں نے بھی گھر میں چوزے رکھنے ہیں۔ امّی نے مجھے لاکھ سمجھایا کہ چوزے گھر میں کیسے رکھوں گی۔اور ویسے بھی ان کو سنبھالنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ پر میں نے ایک ہی رٹ لگائی ہوئی کہ مجھے اسی طرح...