جب میں وہاں تھا تو پل نہیں تھا :) نیپا چورنگی دلکش لگتی تھی- اب تو ٹیکسی والے کو راستے بتانا میرے لیے تو ممکن نہیں - ان شاءاللہ جب کراچی میں دوبارہ آن بیسرا کریں گے تو اس پل کے بھی عادی ہوجائیں گے ہم :)
عثمان ستار صاحب محفل میں خوش آمدید - اگر وارث بھائی سے صاحب کمال آپ کی اتنی تعریف کررہے ہیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے آپ
علم وہنر میں یکتا ئے روزگار ہوں گے اور ہم سے طفل مکتب آپ سے فیض پاویں گے-
یعنی آپ روزانہ ہمارے محلے میں آیا کرتے تھے :biggrin: اُردو کالج ریلوے اسٹیشن سے قریب ہمارا گھر ہے
کالج کے اسٹاپ پر اسلم بھائی کی پان کی دوکان سے کبھی استفادہ کیا آپ نے
بلکل آپا کراچی والوں کا مزاج ، مروت ، دوستی اور مہذب اطوار کی بات ہی اور ہے
میرے پاس اپنے اسکول ، یونی ورسٹی اور محلے کی بھی کافی تصاویر ہیں - کچھ تو اُردو کالج ریلوے اسٹیشن کی بھی یادگار ہیں
لوکل ٹرین جو چلا کرتی تھی -
مجھے پتا شمشاد بھائی مگر دل دکھ سے بھرجاتا جب کوئی صرف اور صرف تنقید اور تاریک پہلو تلاش کرتا ہے
پاکستان کے - وطن کی محبت تو ماں کی محبت کی طرح ہوتی ہے جو اخلاص اور وفا کی متقاضی ہوتی ہے