نتائج تلاش

  1. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اِن ابیات کے شاعر میرزا مظہر جانِ جاناں ہیں۔ شاعر کے دیوان میں اِن ابیات کی شکل و ترتیب یہ ہے: خدا در انتظارِ حمدِ ما نیست محمد چشم بر راهِ ثنا نیست خدا مدح‌آفرینِ مصطفیٰ بس محمد حامدِ حمدِ خدا بس مناجاتی اگر باید بیان کرد به بیتی هم قناعت می‌توان کرد محمد از تو می‌خواهم خدا را الٰهی از تو...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تصحیح: غالب، تُو اوہام کی گرفتاری سے باہر نکل آ۔۔۔ مصرعِ اول میں 'آیی' کی بجائے 'آی' آئے گا، کیونکہ 'آیی' شرطی و تمنائی وغیرہ جملوں میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ 'آ/آی' شخصِ مخاطَب کو امر دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ میں نے ایک قدیم کلیاتِ فارسیِ غالب میں دیکھ لیا ہے، اُس میں بھی 'آی' ہے۔ غالب ز...
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ایران و تاجکستان میں 'صاحِب' کا لفظ 'مالک' یا 'دارندہ' کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اردو والے معنی میں، اپنے اصلی معنی کے ہمراہ، یہ لفظ افغانستان میں رائج ہے۔
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    افغان گفتاری فارسی کے بارے میں میری معلومات محدود ہیں، اِس لیے فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ امّا، ایرانی اور تاجکستانی گفتاری و نوِشتاری فارسی میں یہ محاورہ بالکل رائج نہیں ہے۔
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی میں بھی گاہے تعظیم کے لیے فعل کا صیغۂ جمع استعمال ہوتا ہے، لیکن اردو کے مقابلے میں فارسی میں اِس چیز کا استعمال بسیار کم ہے۔ مثلاً اردو میں شاعروں وغیرہ کے لیے بھی تعظیمی صیغۂ جمع استعمال کرتے ہیں: حافظ شیرازی شیراز میں مدفون ہیں۔ لیکن ایسی صورت میں فارسی میں ہمیشہ صیغۂ مفرد استعمال ہوتا...
  6. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    یہ درست فارسی محاورہ نہیں ہے، بلکہ اردو کے 'جانے نہ دیا' کا لفظی فارسی ترجمہ ہے۔ اہلِ زبان نے کبھی یہ مفہوم اِس طرح ادا نہیں کیا۔ اِس جملے سے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ 'رفتن' نامی کوئی چیز ہے جسے والد نے متکلم کو دینے سے انکار کر دیا ہو۔ یہ درست ہے۔ چند نِکات ذہن نشین کر لیجیے: فارسی میں 'پدر' کے...
  7. حسان خان

    محمد ریحان قریشی پر آفرین، کہ اُنہوں نے اب فارسی میں شعر کہنے کی کوششوں کا بھی آغاز کر دیا ہے۔...

    محمد ریحان قریشی پر آفرین، کہ اُنہوں نے اب فارسی میں شعر کہنے کی کوششوں کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ریحان قریشی زندہ باد! فارسی زندہ باد!
  8. حسان خان

    مجھے اب اردو سے ذرا بھی وابستگی محسوس نہیں ہوتی۔ میری تمام قلبی و احساساتی و ثقافتی وابستگی...

    مجھے اب اردو سے ذرا بھی وابستگی محسوس نہیں ہوتی۔ میری تمام قلبی و احساساتی و ثقافتی وابستگی فارسی زبان کے ساتھ ہے۔
  9. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    برادر اریب آغا، مندرجۂ ذیل جملے کے مفہوم کو فارسی میں منتقل کیجیے: میرے پدر نے مجھے جانے نہ دیا۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہاں 'رشتہ' اور 'فن' کے درمیان اضافت نہیں ہے۔ بہ علاوہ، 'رشتہ' یہاں پر واحدِ شمارش کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ جیسے ہم اردو میں کہتے ہیں: ایک عدد کتاب۔ 'یک رشته فن' کا ترجمہ 'ایک سلسلۂ فن' یا 'فن کا ایک سلسلہ' کیا جا سکتا ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کامل کجا مقیّدِ اسباب می‌شود بی نردبان مسیح به بامِ فلک رسید (شاه فقیرالله آفرین لاهوری) فردِ کامل کہاں پابندِ اسباب ہوتا ہے؟ مسیح زینے کے بغیر ہی بامِ فلک پر پہنچ گئے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اِن کلماتِ پُرمِہر و محبت کے لیے متشکِّر ہوں، برادرِ من! اللہ آپ کو خوش رکھے! 'آفریدن' خلق کرنے کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے، اِس لیے یہاں 'بازآفرینی' (تخلیقِ نو) کی ترکیب مناسب نہیں ہے۔
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اگر پشتو میں یہ تلفظ استعمال ہوتا ہے تو پس افغان فارسی میں بھی سُؤَال ہی مستعمل ہو گا۔
  14. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اردو زبان میں لفظِ 'سوال' کا تلفظ savâl ہے۔ لیکن ایرانی فارسی میں اِس لفظ کا تلفظ سُؤَال/so'âl کیا جاتا ہے، جو عربی میں بھی اِس کلمے کا اصلی تلفظ ہے۔ یہ چیز بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے مردم عربوں کی طرح 'سُؤال' کا تلفظ واؤ پر ہمزہ یعنی سکتے کے ساتھ کرتے ہیں۔ ماوراءالنہری نوِشتاری فارسی میں...
  15. حسان خان

    میں فارسی زبان و ادب و ثقافت کا خادم ہوں۔

    میں فارسی زبان و ادب و ثقافت کا خادم ہوں۔
  16. حسان خان

    گذشتہ سو سالوں کے دوران تاجکستان کے صوبۂ سُغد کی خواتین کے روایتی لباس کی روِش

    ایک تاجکستانی دُختر 'فرَنگِیس معصومووا' نے ڈھائی دقیقوں کی اِس ویڈیو میں تاجکستانی سُغدی عورتوں کی روِشِ لباس کی صد سالہ تاریخ پیش کی ہے۔ (یاد دہانی: ماوراءالنہری تاجکوں اور ازبکوں کے روایتی ملبوسات کی طرز یکساں ہے۔) صوبۂ سُغد کا محلِ وقوع یہاں کا صدر مقام 'خُجند' ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای چشمِ ما و آیینه محوِ لِقای تو کس نیست در جهان که ندارد هوای تو (میر هوتک 'افغان') اے کہ تمہارے چہرے کے دیدار میں ہماری چشم اور آئینہ محو ہیں؛ دنیا میں ایسا کوئی نہیں ہے کہ جسے تمہاری آرزو نہ ہو۔
  18. حسان خان

    آذربائجان کے چند فارسی و ترکی گو شعراء کی خیالی نقاشیاں

    میرزا محمد علی صائب تبریزی (معروف فارسی گو شاعر) اِن کی کلیات میں ۱۹ ترکی غزلیں بھی موجود ہیں۔
  19. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    'جریان داشتن' فارسی میں جاری ہونے کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) روز و شبِ روزگارِ پُرشور گذشت، از پیشِ نظر گذشت، از دُور گذشت. بسیار دویدم از پَی‌اش چون عاشق، او لیک چو یک دُخترِ مغرور گذشت. (لایق شیرعلی) [میری] پُرشور زندگی کے روز و شب گذر گئے؛ نظر کے سامنے سے گذر گئے، [اور] دُور سے گذر گئے؛ میں اُن کے پیچھے عاشق کی طرح بسیار بھاگا؛ وہ لیکن ایک...
Top