میرے خیال میں مرتب نے کتابوں میں کسی حد تک ترتیب زمانی کا لحاظ رکھا ہے اور شاعری چونکہ اردو نثر سے پہلے رواج پا گئی تھی اس لیے شاعری کی کتابیں شروع میں آ گئیں، شاید :)
ہائی اسکول کے زمانے میں دو بھائی میرے کلاس فیلو تھے۔ ان کی عمروں میں ایک ڈیڑھ سال ہی کا فرق تھا اور دونوں ایک ہی جماعت میں تھے۔ بڑے بھائی کا نام عاشق حسین اور چھوٹے کا معشوق حسین تھا۔ پورے سکول کا تختہ مشق بنتا تھا چھوٹا بیچارہ :)
رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر
آں را کہ قضا ز خیلِ عشّاق نوشت
آزاد ز مسجد است و فارغ ز کنشت
دیوانۂ عشق را چہ ہجراں چہ وصال
از خویش گذشتہ را چہ دوزخ چہ بہشت
وہ کہ جسے قسمت نے ازل ہی سے گروہِ عشاق میں سے لکھ دیا، وہ مسجد سے بھی آزاد ہے اور بُتخانے سے بھی فارغ ہے۔ عشق کے دیوانے کے لیے کیا ہجر اور...