نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بچوں کا اسکول میں داخلہ

    پھر اس سسٹم میں طبقۂ امرا ہی کے بچے ہونگے یقینا۔ ویسے عمومی بات ہو رہی ہے :)
  2. محمد وارث

    کسی شاگرد کو بُری نظر سے دیکھ لیا ہوگا بس اُسی کی نظر لگ گئی :) اللہ صحت دے۔

    کسی شاگرد کو بُری نظر سے دیکھ لیا ہوگا بس اُسی کی نظر لگ گئی :) اللہ صحت دے۔
  3. محمد وارث

    بچوں کا اسکول میں داخلہ

    افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں‌ زیادہ تر بلکہ حد سے بھی زیادہ اسکول اسی قسم کے ہیں۔ اور جو ایسے نہیں ہیں ان کی فیس مڈل کلاس طبقے کی پہنچ سے باہر ہے۔ اور مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ بچے اسکول میں تعلیم لینے جاتے ہیں نا کہ "ہوم ورک" لینے :)
  4. محمد وارث

    بچوں کا اسکول میں داخلہ

    ویسے یہ دلچسپ صورت حال ہے پری نرسری یا پلے گروپ نرسری پریپ اور پھر پہلی کلاس اسکول والوں‌ کے لیے تو دلچسپ ہے ہی لیکن والدین کے معاشی نکتہ نظر سے دیکھیں تو صرف بوجھ ہے۔
  5. محمد وارث

    بچوں کا اسکول میں داخلہ

    تین ساڑھے تین سال کی عمر کا بچہ چھوٹا ہوتا ہے، سب سے پہلا مسئلہ تو اسے سکول بھیجنے ہی کا ہوتا ہے جو کہ میرے بچے کے ساتھ بھی ہوا۔ اس کے بعد پلے گروپ کا نام تو پاکستانیوں‌ نے لے لیا ہے لیکن جو اصل کانسپٹ ہوتا ہے وہ نہیں لیا، کھیل کھیل میں تعلیم دینا اور بات ہے اور تعلیم کو کھیل بنا دینا دوسری، بس...
  6. محمد وارث

    بچوں کا اسکول میں داخلہ

    جی میں‌ بھی کچھ یہی عرض کہہ رہا تھا کہ بچے کو گھر میں تعلیم دی جائے ظاہر ہے اس میں لکھنا بھی شامل ہے۔ میں نے اپنے دو بچوں کو لگ بھگ چار ساڑھے چار سال کی عمر میں داخل کروایا تھا پریپ کلاس میں۔ درمیان والے کو پلے گروپ میں داخل کروا دیا تھا ساڑھے تین سال کی عمر میں اور اسی کا تجربہ سب سے خراب رہا۔...
  7. محمد وارث

    بچوں کا اسکول میں داخلہ

    دو سال کی عمر تو بہت کم ہے فہیم، کوئی خدا کا خوف کریں اور اپنی بیگم صاحبہ کو بھی سمجھائیں، ابھی تو بچے کے ڈائپرز کا خرچہ ختم نہیں ہوا ہوگا کہ آپ سکول کی طرف دیکھنا شروع ہو گئے :) آج کل ساڑھے تین سال کی عمر سے بچوں کو "پلے گروپ" میں لے لیتے ہیں، لیکن میرا مشورہ یہی ہے کہ ایسا نہ کریں، یہ بچے پر...
  8. محمد وارث

    نظم ۔۔۔ شاعری ۔۔۔ از محمد احمدؔ

    اس سے اپنے کالج کا دور یاد آ گیا۔ ہمارا ایک کافی سینیئر دوست تھا، اس کو ایک لڑکا "اُستاد" کہتا تھا۔ ایک دن وہ صاحب فرمانے لگے کہ تمھیں علم ہے یہ مجھے استاد کیوں کہتا ہے؟ وہ اس لیے کہ جب کوئی کام خراب کر دے تو فصیحت مجھے سننی پڑے کہ "جا تیرے اُستاد کی۔۔۔۔۔" :)
  9. محمد وارث

    نظم ۔۔۔ شاعری ۔۔۔ از محمد احمدؔ

    خوبصورت نظم ہے احمد صاحب، کیا کہنے۔
  10. محمد وارث

    بھوکا بُرا لگا ، کبھی روٹی بری لگی

    خوبصورت غزل ہے ظہیر صاحب، جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، واہ واہ۔
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر مخیر بکنندم بہ قیامت کہ چہ خواہی دوست ما را و ہمہ نعمتِ فردوس شما را شیخ سعدی شیرازی اگر قیامت کے دن مجھے اختیار دے دیں کہ تُو کیا چاہتا ہے (تو کہوں گا کہ) دوست ہمارے لیے اور جنت کی تمام نعمتیں آپ کے لیے۔
  12. محمد وارث

    تعارف کامران خان

    خوش آمدید کامران خان صاحب۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لطفِ آمرزش تماشا کن کہ تا روزِ شمار مغفرت در انتظارِ جلوۂ تقصیر بُود غنیمت کنجاہی خدا کی بخشش کا لطف و کرم تو دیکھ کہ حساب کے دن تک (اُس کی) مغفرت (ہماری) غلطیوں اور گناہوں کے ظاہر ہونے کے انتظار میں تھی۔
  14. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    یہ بھلے ہی عملی طور پر ثابت بہت بعد میں ہوا لیکن یونانیوں نے کئی سو سال قبل مسیح یہ نظریہ دے دیا تھا کہ زمین گول ہے، مشاہدے سے بھی ثابت ہوا ہوگا، جیسے کھلے سمندر میں دُور سے جب کوئی جہاز آتا نظر آتا تھا تو پہلے اُس کے بادبان نظر آتے تھے یا پھر چاند گرہن کے وقت زمین کے سائے سے۔
  15. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    زبان کے نکتہ نظر سے تو دو ہی ہیں، عار اور ضی۔ میرے ذہن میں چونکہ ساتھ ساتھ شاعری بھی چلتی ہے سو اس وجہ سے تین لکھ دیا :) اس کو جب شعر میں استعمال کریں گے تو جدید نظام کے مطابق تین میں تبدیل ہو جائے گا، عا اور ضی دو بڑے سلیبل اور ر چھوٹا سلیبل۔
  16. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    ہجا جو ہر لفظ میں ہوتے ہیں کوئی دو حرف جو کسی حرکت سے آپس میں جڑے ہوتے ہیں یا اردو وغیرہ میں ایک یک حرفی ہجا۔ جیسے عارضی میں تین ہجے ہیں، عا، ر، اور ضی۔ کے میں بس ایک۔ وارث میں دو، وا اور رث۔ مسلم میں دو، اسلام میں تین، اس ، لا اور م۔ نا گا ساکی میں نا، گا، سا اور کی۔ ہیرو شیما میں، ہی، رو ، شی...
  17. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    پلیز اس تھریڈ کو معلوماتِ عامہ تک ہی رہنے دیں، معلوماتِ خاص پھر کبھی سہی :)
  18. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    دلچسپ سوال ہے۔ گوگل کرنے سے دلچسپ معلومات ملتی ہیں۔ اس سوال کو یوں کہہ سکتے ہیں کہ جاپانی زبان میں کوئی سیلیبل کونسوننٹ (حرفِ صحیح) پر ختم نہیں ہوتا بلکہ تمام واولز (جرفِ علت )پر ہی ختم ہوتے ہیں یعنی تمام سیلیبلز اوپن ہیں۔ رات ، بات، تمام جیسا کوئی تلفظ نہیں بلکہ یا، ما، سا، کی ہی، رو ، سو،...
  19. محمد وارث

    میری تصویر

    پلیز نظر نہ لگائیں خان صاحب کو :)
  20. محمد وارث

    میری تصویر

    خان صاحب اللہ آپ کی عمر دراز کرے۔
Top