نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    میں نے پہلی بھی عرض کی تھی کہ میں غلط یا صحیح "جج" نہیں کرتا۔
  2. محمد وارث

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    جی چونکہ قربان ہونے والے کا نام متنازع فیہ ہے سو قربان کرنے والے کا نام جان بوجھ کر لکھا جو متفق علیہ ہے :)
  3. محمد وارث

    آج کی تصویر

    ضرب چار تو بعید ہے ضرب دو بھی مشکل ہے سرکار۔ میں اس وقت شاید ہائی اسکول کا "طفل مکتب "ہونگا جب ابو سے کہا کرتا تھا "ابو میں آپ کی دوسری شادی کرواؤں گا"، امی معنی خیز ہنسی ہنس دیتی تھیں، ابو آہ بھر کر کہتے تھے "اے کتھے پتر" :)
  4. محمد وارث

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    مزید یہ کہ اسی ٹمپل ماؤنٹ کے بارے میں یہودیوں کا خیال ہے کہ دنیا اسی جگہ سے بننی شروع ہوئی تھی، حضرت آدم کی تخلیق کے لیے جو مٹی لی گئی تھی وہ یہیں سے لی گئی تھی اور حضرت ابراہیم کی قربانی والا واقعہ بھی یہیں ہوا تھا وغیرہ وغیرہ۔
  5. محمد وارث

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    ہر مذہب کی اپنی روایات اور حکایت ہوتی ہیں جو چاہے دوسروں کو مضحکہ خیز ہی کیوں نہ نظر آئیں اُس مذہب کے پیرو کاروں کے لیے عین حقیقت ہوتی ہیں اور کوئی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ اگر تو کوئی تاریخ کا سنجیدہ قاری ہے تو پھر اسے ہر دو اطراف کا موقف بغیر کسی موقف کو غلط یا صحیح سمجھے دیکھنا پڑے گا ،...
  6. محمد وارث

    تعارف میں رومانہ چوہدری ہوں

    بلکہ "سہیلی بُوجھ پہیلی" :)
  7. محمد وارث

    آج کی تصویر

    صیغہء مستقبل بعید "بناؤں گا" اور "سیانے" سے سننے کا عمل بتا رہا ہے کہ کہنے والا ابھی خود کسی"درسگاہ" کا طالب علم ہے :)
  8. محمد وارث

    انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش : پہلا ون ڈے

    ارے یار، میچ مس ہو گیا ;)
  9. محمد وارث

    مبارکباد زیک بھائی کے 24000 مراسلے!

    میری معلومات شاید ادھوری ہوں یا ٖ ہو سکتا غیر تکنیکی باتیں ہوں لیکن چونکہ میں بھی کم و بیش ایک دہائی سے یہاں موجود ہوں سو کچھ کچھ باتیں بغیر دلچسپی لیے بھی میرے کانوں تک پہنچتی رہی ہیں :) ایک وقت کا ذکر ہے زیک نے کوئی فارسی بلاگ یعنی یونی کوڈ عربی فارسی رسم الخط میں دیکھا تو دل میں خواہش پیدا...
  10. محمد وارث

    مبارکباد زیک بھائی کے 24000 مراسلے!

    شکر ہے تین حرف نہیں بھیجے :)
  11. محمد وارث

    تہران کا 'پُلِ طبیعت'

    خوش آمدید شبیر صاحب، خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر :)
  12. محمد وارث

    مبارکباد زیک بھائی کے 24000 مراسلے!

    زیک اردو محفل کی ماما ہیں اور ماں بعض اوقا ت اپنے بچے سے ناراض ہو جاتی ہے، اعلانِ لا تعلقی بھی کر دیتی ہے لیکن واللہ اُس کا دل دھڑکتا اپنے بچے ہی کے ساتھ ہے :)
  13. محمد وارث

    انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش : پہلا ون ڈے

    لیکن جس طرح کی کرکٹ کا آپ پوچھ رہے ہیں وہ لڑکپن اور جوانی کے دن ہوتے ہیں، میں بھی سارے ٹیسٹ پانچوں دن دیکھ دیکھ کر جوان ہوا تھا، تب تو ٹیسٹ کرکٹ بور بھی بہت تھی اور اکثر میچ ڈرا ہوتے تھے۔ ون ڈے چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ نوے کی دہائی میں نئی نئی کیبل چلی تھی اور پہلی بار ولایتی چینل...
  14. محمد وارث

    انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش : پہلا ون ڈے

    "اب" ؟؟ اب آپ کو شاید یقین نہیں آئے گا کہ کرک انفو میں ۱۹۹۷ء سے فالو کر رہا ہوں، بلکہ تب سے میری بک مارکس میں ہے اور صبح ایک چکر یہاں کا ضرور ہوتا ہے :)
  15. محمد وارث

    انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش : پہلا ون ڈے

    وہ اس وجہ سے کہ پاکستان کے میچز میں خود فالو کر رہا ہوتا ہوں، اغیار کے میچوں کے بارے میں یہاں سے خبر لے لیتا ہوں :)
  16. محمد وارث

    انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش : پہلا ون ڈے

    اس کا اب اتنا دماغ کہاں حضرت۔ پاکستان کے میچ ہوں تو پھر بھی اسکور کارڈ پر نظر ڈال لیتا ہوں لیکن ان اغیار کے میچوں میں اب دلچسپی صرف پاکستان کے حوالے سے ہوتی ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش : پہلا ون ڈے

    اس سیریز میں انگلینڈ کی کامیابی پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہے سو "کیپنگ مائی فنگرز کراسڈ" :)
  18. محمد وارث

    کہو نامہ بر کچھ وہاں کی خبر ہے

    معذرت خواہ ہوں ڈاکٹر صاحب لیکن چونکہ معاملہ ہمارے مرشد غالب کا ہے سو ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی کچھ ہماری خبر نہیں آتی :)
  19. محمد وارث

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    لیکن اس کو کیا کہیے کہ یہودیوں‌ کا ہیکل اور مسلمانوں کا قبلہ اول، مسجد اقصیٰ سے ہزاروں سال پہلے موجود تھا۔
  20. محمد وارث

    ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

    مسلمانوں میں اختلاف ہے اس پر بھی :)
Top