یہ غالب کی خوبصورت ترین غزلوں میں سے ایک ہے اور سدا بہار ہے۔ مہدی حسن نے خوبصورت انداز میں گائی بھی ہے۔
پہلے شعر کے شروع میں "کیوں" بھی ہے، اور پلیز عنوان بھی درست کر دیں۔ :)
اچھا چلیں بس منظور کروا دیں، لکھی ہوئی تو اوپر موجود ہی ہے۔ وہ ہزار ہزار کے نوٹوں والے درخت میں سے جو آدھے میرے ہیں اس میں سے آدھے منظور کروانے والے کے :)
میں جس طرح کی چائے پیتا ہوں وہ بقول میری بیوی کے زہر ہی ہوتی ہے :)
ہم نے بھی کام کی تقسیم کی ہوئی ہے، میں باہر کے کام کرتا ہوں وہ گھر کے کرتی ہے ، دعویٰ دونوں کا ہے کہ ہم زیادہ کرتے ہیں :)
یہ تو پتا نہیں کیسے بنتی ہے، مجھے تو صرف اسی چائے کا علم ہے جو بیوی نے اپنی جان چھڑانے کے لیے مجھے بنانی سکھا دی تھی، پانی ڈالو، پتی ڈالو، چینی ڈالو، دودھ ڈالو اور پیو مرو :)
یورپی اور دیگر ممالک کے ویزے کے لیے بھی پاکستانیوں کو یہ قطرے پینے ضروری ہیں، ساٹھ ساٹھ سال کے بزرگ بھی پی رہے ہوتے ہیں، میرا مطلب ہے پولیو کے قطرے پی رہے ہوتے ہیں :)