ویسے تو للک کے کئی مطلب ہیں۔ یہ ہندی کا لفظ ہے اور مطالب میں شوق، امنگ، لالچ،حرص، خیال، تصور جوش، ولولہ، ترنگ، لہر، موج وغیرہ ہیں (فرہنگِ آصفیہ)۔ لہجے کے ساتھ جب استعمال ہوتا ہے تو آخری معنوں متصور ہوتے ہیں یعنی لہجے کا ولولہ، لہجے کی ترنگ، لہجے کی موج وغیرہ۔