نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دے (معرؔاج فیض آبادی)

    نیرنگ بھائی معراج فیض آبادی یا تو بہت عجلت میں لکھتے ہیں یا یہ کہ اپنے لکھے کو دوبارہ نہیں دیکھتے اس کی غزلوں میں عموماََ یہی صورت حال، مرے پیش رہا ہے ۔ ایک نظر دیکھنے سے جو خیال میرے ذہن میں آیا، وہ بالیدگئ نظر کے لیے پیش کر دیتا ہُوں مقصد نہ، فیض معراج آبادی کو کمتر دِکھانا، اور نہ ہی آپ...
  2. طارق شاہ

    نجمہ انصار نجمہ ::::: سامانِ روشنی شبِ ہجراں نہ ہو سکے ::::: Najma Ansar Najma

    غزل نجمہ نجمہ انصار سامانِ روشنی شبِ ہجراں نہ ہو سکے پلکوں پہ یہ چراغ فروزاں نہ ہو سکے اب کے بھی سوگوار رہا موسمِ بہار شاخوں پہ پُھول اب کے بھی خنداں نہ ہو سکے کرتے رہے جو چاند سِتاروں سے گفتگو وہ آشنائے عظمتِ اِنساں نہ ہو سکے ہر سِمت چاندنی ہمیں مِلتی خلوُص کی پُورے محبتوں کے یہ ارماں...
  3. طارق شاہ

    نجمہ انصار نجمہ ::::: اے دِل ! یہ تِری شورشِ جذبات کہاں تک ::::: Najma Ansar Najma

    بہت نوازش فاتح صاحب انتخاب کی پذیرائی پر :)
  4. طارق شاہ

    نجمہ انصار نجمہ ::::: اے دِل ! یہ تِری شورشِ جذبات کہاں تک ::::: Najma Ansar Najma

    غزل نجمہ انصار نجمہ اے دِل ! یہ تِری شورشِ جذبات کہاں تک اے دِیدۂ نم اشکوں کی برسات کہاں تک برہَم نہیں ہم، آپ کی بیگانہ روِی سے ! اپنوں سے مگر ترکِ مُلاقات کہاں تک آخر کوئی مہتاب تو ہو اِس کا مُقدّر بھٹکے گی سِتاروں کی یہ بارات کہاں تک ہو جاتا ہے آنکھوں سے عیاں جُرمِ محبّت پوشِیدہ...
  5. طارق شاہ

    افتخار عارف ::::: فریب کھا کے بھی اِک منزلِ قرار میں ہیں ::::: Iftikhar Arif

    غزل فریب کھا کے بھی اِک منزلِ قرار میں ہیں وہ اہلِ ہجر، کہ آسیبِ اعتبار میں ہیں زمِین جن کے لِیے بوجھ تھی، وہ عرش مِزاج نہ جانے کون سے مَحوَر پہ، کِس مَدار میں ہیں پُرانے درد، پُرانی محبّتوں کے گُلاب جہاں بھی ہیں، خس و خاشاک کے حِصار میں ہیں اُڑائی تھی جو گروہِ ہوَس نہاد نے دُھول ...
  6. طارق شاہ

    افتخار عارف ::::: ایک اور تازیانۂ منظر لگا ہمَیں ::::: Iftikhar Arif

    غزل ایک اور تازیانۂ منظر لگا ہمَیں آ، اے ہَوائے تازہ! نئے پَر لگا ہمَیں ندّی چڑھی ہُوئی تھی تو، ہم بھی تھے موج میں پانی اُتر گیا تو بہت ڈر لگا ہمَیں گُڑیوں سے کھیلتی ہُوئی بچّی کی آنکھ میں آنسو بھی آگیا، تو سمندر لگا ہمَیں بیٹا گِرا جو چھت سے پتنگوں کے پَھیر میں کُل آسماں پتنگ برابر لگا...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں ہُوں یا موجِ فنا اور یہاں کوئی نہیں تم اگر ہو تو ذرا راہ میں حائل ہو جاؤ عرفان صدیقی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمھارے اور بھی وعدوں کی شب یوں ہی کاٹی یقین ہی نہ ہُوا، اِضطراب کیا ہوتا قمر جلالوی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رات کی رات مجھے بزم میں رہنے دیجے آپ دیکھیں گے سحر کو نہ قمر کی صُورت قمر جلالوی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جام خالی ہُوئے محفِل میں ہمارے آگے ہم بھرے بیٹھے رہے دِیدۂ تر کی صُورت قمر جلالوی
  11. طارق شاہ

    تسلِیم لکھنوی ::::: اِک آفتِ جاں ہے جو مداوا مِرے دِل کا ::::: tasleem Lakhnavi

    غزل اِک آفتِ جاں ہے جو مداوا مِرے دِل کا اچّھا کوئی پھر کیوں ہو مسِیحا مِرے دل کا کیوں بِھیڑ لگائی ہے مجھے دیکھ کے بیتاب کیا کوئی تماشہ ہے تڑپنا مِرے دِل کا بازارِ محبّت میں کمی کرتی ہے تقدِیر بن بن کے بِگڑ جاتا ہے سودا مِرے دِل کا گر وہ نہ ہُوئے فیصلۂ حشْر پہ راضی کیا ہوگا پھر انجام...
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس کی ہر شان مرحبا، لیکن ہائے رے شان حُسنِ برہم کی جِگر مُرادآبادی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خاطرِحُسن تھی ہی کُچھ برہم دِل نے دانستہ اور برہم کی جِگر مُرادآبادی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھا نہ تجھ کو، ہم یونہی محرُوم ہی چلے آئے تھے تیری دِید کو کیا اشتیاق سے بہادر شاہ ظفر
  15. طارق شاہ

    نظیر نظیراکبرآبادی ::::: سبھوں کو مے، ہمَیں خُونابِ دِل پلانا تھا ::::: Nazeer Akbarabadi

    غزل سبھوں کو مے، ہمَیں خُونابِ دِل پلانا تھا فلک مجھی پہ تجھے کیا یہ زہر کھانا تھا لگی تھی آگ جگر میں بُجھائی اشکوں نے اگر یہ اشک نہ ہوتے تو کیا ٹِھکانہ تھا نِگہ سے اُس کی بچاتا میں کِس طرح دِل کو ازل سے یہ تو اُسی تِیر کا نِشانہ تھا نہ کرتا خُوں میں ہمَیں، کِس طرح وہ رنگیں آہ اُسے تو...
  16. طارق شاہ

    جگر جگر مُراد آبادی ::::: دِل کو کسی کا تابعِ فرماں بنائیے ::::: Jigar Muradabadi

    غزلِ جگر مُراد آبادی دِل کو کسی کا تابعِ فرماں بنائیے دُشوارئ حیات کو آساں بنائیے درماں کو درد، درد کو درماں بنائیے جس طرح چاہیئے، مجھے حیراں بنائیے پھر دِل کو محوِ جلوۂ جاناں بنائیے پھر شامِ غم کو صُبحِ درخشاں بنائیے پھر کیجئے اُسی رُخِ تاباں سے کسبِ نُور پھر داغِ دِل کو شمْعِ شبِستاں...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پرِ پرواز پہ، یہ راز کھُلا ! پستیوں سے تھا بُلندی کا بَھرم شکیب جلالی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس زمانے کا عَجب طرزِ تصوّف ہے، ندیم ! کہ میں، قطرے میں سمندر کو ڈبونا چاہُوں احمد ندیم قاسمی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک اِک لہُو کی بُوند میں بھرلِیجے دردِ عِشق جتنی رَگیں ہیں، سب کو رَگِ جاں بنائیے جگر مرادآبادی
  20. طارق شاہ

    مُضطرخیرآبادی ::::: نہ کسی کی آنکھ کا نُور ہُوں، نہ کسی کے دِل کا قرار ہُوں ::::: Muztar Khairabadi

    صرف کچھ روز ہی نہیں آیا کہ سرما کی چھٹیاں میں کمپیوٹر سے بھی چھٹی لے لی تھی :) ورنہ تو کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتا ہی رہا ہوں شکریہ خیال اور پرسی پر
Top