افتخار عارف ::::: ایک اور تازیانۂ منظر لگا ہمَیں ::::: Iftikhar Arif

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 14, 2016

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزل
    [​IMG]
    ایک اور تازیانۂ منظر لگا ہمَیں
    آ، اے ہَوائے تازہ! نئے پَر لگا ہمَیں
    ندّی چڑھی ہُوئی تھی تو، ہم بھی تھے موج میں
    پانی اُتر گیا تو بہت ڈر لگا ہمَیں
    گُڑیوں سے کھیلتی ہُوئی بچّی کی آنکھ میں
    آنسو بھی آگیا، تو سمندر لگا ہمَیں
    بیٹا گِرا جو چھت سے پتنگوں کے پَھیر میں
    کُل آسماں پتنگ برابر لگا ہمَیں
    دِل پر یقیں نہیں تھا، سو اب کے محاذ پر
    دُشمن کا اِک سوار بھی لشکر لگا ہمَیں
    دادِ متاعِ عِجْز تو تقدِیر میں نہ تھی
    الزامِ خود سَرِی تھا کہ اُڑ کر لگا ہمَیں
    افتخار عارف
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میرے پسندیدہ کلاموں میں سے ایک۔ بہت ہی خوب۔ عرصہ پہلے افتخار عارف کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں انہوں یہ کلام پڑھا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,318
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا ہی دلکش و خوبصورت کلام ہے۔۔۔ بہت نوازش سر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    خوشی ہُوئی انتخاب پسند آیا ، اظہارِ خیال کے لئے نوازش سر
    :) :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2

اس صفحے کی تشہیر