میرے خیال میں مشرف کے عدالتی فیصلے کے قبول کرنے کی تعریف بھی کچھ قبل از وقت ہو سکتی ہے۔ وصی ظفر نے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف ایک اور ریفرینس تیار ہے۔ اب یہ معلوم نہیں کہ یہ ریفرینس بھیجا جائے گا یا نہیں۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ اس معاملے میں قربانی کا بکرا کس کو بنایا جائے...