مشابہہ موضوعات!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ فورم پر پیغامات کے صفحات پر ایک تبدیلی نوٹ کریں گے۔ میں نے وی بلیٹن کی ایک فیچر similar threads کو تجرباتی طور پر فعال کیا ہے۔ اس طرح اب تھریڈز کے صفحات پر نیچے اس سے ملتے جلتے دوسرے موضوعات کے روابط کی فہرست بھی ڈسپلے ہو رہی ہے۔ اس فیچر کے استعمال کے نتیجے فورم کی سپیڈ پر تھوڑا سا فرق پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ دوستوں کو یہ فیچر پسند آئی تو اس کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔

والسلام
 
میم نون

محفلین
مجھے بھی یہ حاصیت بہت پسند آئی۔
میرے خیال میں اسے رکھنے میں کوئی تکلف نہیں ہونا چاہیے۔۔۔
اگر بعد میں سپیڈ پر زیادہ فرق پڑا، تو اسے حتم بھی کر سکتے ھیں۔:hatoff:
 
قیصرانی

لائبریرین
مزے کا فیچرہے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ اگر اس کو پروفائل میں‌ دے دیا جائے۔ جو بندہ پسند کرے استعمال کر لے اور جو نہ چاہے، اس کے بغیر ہی۔ اس سے فورم پر بوجھ یا تلاش میں دیر والا مسئلہ حل ہو جائے گا
 
عبدالرحمٰن

محفلین
مجھے بھی یہ حاصیت بہت پسند آئی۔
میرے خیال میں اسے رکھنے میں کوئی تکلف نہیں ہونا چاہیے۔۔۔
اگر بعد میں سپیڈ پر زیادہ فرق پڑا، تو اسے حتم بھی کر سکتے ھیں۔:hatoff:

جس کام کی ایک دفعہ عادت پڑجائے تو اسے ختم کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔۔۔
اگر احباب کو پسند ہے تو بہتری اسی میں ہے کہ اسے رہنے دیا جائے۔۔۔:)
مفت کی ایڈورٹائزنگ بھی ہوتی رہے گی۔۔۔:grin:
 
ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی اچھا فیچر ہے رہنے دیں، سپیڈ پر تو کوئی خاص فرق نہیں‌پڑا۔ نبیل بھائی اوبنٹو فورمز پر نیا موضوع شروع کرتے وقت جب عنوان دیا جاتا ہے ایک مینو کھلتا ہے جسمیں مشابہہ موضوعات نظر آتے ہیں۔ کیا وہ فیچر شامل کرنے کے قابل ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
لیکن یہ مشابہ موضوعات کیا واقعی مشابہ ہیں؟ یہاں تو سارے موضوعات والے موضوعات جمع ہو گئے ہیں۔ اگر فیچر درست کام کرے تو ایک یہ فائدہ بھی ہو سکتا ہے کہ پچھلے دو تین دن کی پوسٹس بھی مل سکتی ہیں جو جدید پوسٹس میں نہیں ملتیں۔ ابھی صبح ہی میرے نہ پڑھے ہوئے تین صفحات کی پوسٹس تھیں لیکن ابھی دوسرے صفحے میں ہی تھا کہ انٹر نیٹ دغا دے گیا۔ اب لاگ ان ہوا ہوں تو وہ ان پوسٹس کو نہیں دکھا رہا۔
 
فرضی

محفلین
بہت زبردست فیچر ہے ۔ مجھے تو بہت پسند آیا ۔۔ یہ فیچر کافی فائدے مند لگتا ہے ۔ ایسے فیچرس کے لیے اگر سپیڈ کی تھوڑی بہت قربانی دینی پڑے تو حرج نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی اچھا فیچر ہے رہنے دیں، سپیڈ پر تو کوئی خاص فرق نہیں‌پڑا۔ نبیل بھائی اوبنٹو فورمز پر نیا موضوع شروع کرتے وقت جب عنوان دیا جاتا ہے ایک مینو کھلتا ہے جسمیں مشابہہ موضوعات نظر آتے ہیں۔ کیا وہ فیچر شامل کرنے کے قابل ہے؟

ساجد، یہ فیچر وی بلیٹن میں بلٹ ان نہیں ہے۔ یہ فیچر یعنی Ajax Autocomplete بھی ویب ٹو buzz کا حصہ ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کا یوزرز کو کتنا فائدہ پہنچتا ہے لیکن اتنا ضرور معلوم ہے کہ اس میں جاوا سکرپٹ کے کثیر استعمال اور ڈیٹابیس کے زیادہ آپریشنز کی وجہ سے کلائنٹ سائڈ اور سرور سائڈ‌ دونوں پر بوجھ بڑھے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیکن یہ مشابہ موضوعات کیا واقعی مشابہ ہیں؟ یہاں تو سارے موضوعات والے موضوعات جمع ہو گئے ہیں۔ اگر فیچر درست کام کرے تو ایک یہ فائدہ بھی ہو سکتا ہے کہ پچھلے دو تین دن کی پوسٹس بھی مل سکتی ہیں جو جدید پوسٹس میں نہیں ملتیں۔ ابھی صبح ہی میرے نہ پڑھے ہوئے تین صفحات کی پوسٹس تھیں لیکن ابھی دوسرے صفحے میں ہی تھا کہ انٹر نیٹ دغا دے گیا۔ اب لاگ ان ہوا ہوں تو وہ ان پوسٹس کو نہیں دکھا رہا۔

اعجاز اختر صاحب، یہ مشابہت محض تھریڈ کے عنوان میں الفاظ کی مشابہت تک محدود ہے۔ جہاں تک گزشتہ دنوں کے موضوعات لسٹ کرنے کا تعلق ہے تو ابھی یہ فیچر فورم میں موجود نہیں ہے۔ پرانی فورم میں یہ فیچر میں نے خود پروگرام کی تھی۔ وقت ملنے پر میں یہ فیچر اس فورم میں بھی شامل کر دوں گا۔
 
Top