اردو ویب سرور میں اردو ایس ایم ایف فورم

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اردو ایس ایم ایف فورم سپورٹ ریلیز کرنے کے بعد کچھ دوستوں نے فرمائش کی تھی کہ اسے اردو ویب سرور پر انسٹال کرنے کی ہدایات فراہم کر دی جائیں تاکہ اس کی ٹیسٹنگ آسان ہوجائے۔ میں نے خود ایس ایم ایف فورم کو اردو ویب سرور پر انسٹال کرکے دیکھا ہے اور اس سلسلے میں چند مسائل بھی سامنے آئیں ہیں۔ میں اس پوسٹ میں اردو ویب سرور پر اردو ایس ایم ایف فورم انسٹال کرنے کی مرحلہ وار ہدایات پیش کر رہا ہوں۔

اردو ویب سرور کی روٹ میں فائلیں کاپی کریں

سب سے پہلے ذیل کی تصویر کے مطابق اردو ویب سرور کے diskw->www فولڈر میں ایک smfurdu فولڈر بنائیں اور اس میں smf فورم کے حالیہ ورژن (1.1.2) کی فائلیں کاپی کریں۔ اس کے بعد اس smfurdu فولڈر میں اردو ایس ایم فورم سپورٹ میں شامل Themes فولڈر کو کاپی کر دیں جس سے اس میں پہلے سے موجود Themes فولڈر میں فائلیں اوور رائٹ ہو جائیں گی۔

3_pic5_3.jpg


اردو ویب سرور سٹارٹ کریں

جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے، Server_Start.bat پر ڈبل کلک کرکے اردو ویب سرور سٹارٹ کریں:

3_pic1_14.jpg


ڈیٹابیس بنانا

فورم انسٹال کرنے سے پہلے اس کے لیے ایک ڈیٹابیس بنانا ضروری ہے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، یہ کام phpMyAdmin کے ذریعے بآسانی کیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے اردو ویب سرور کے صفحہ اول پر phpMyAdmin کے ربط پر کلک کریں۔ اس سے phpMyAdmin کا صفحہ نمودار ہو جائے گا۔

3_pic2_9.jpg


اس کے بعد تصویر میں دکھائے گئے طریقے کے مطابق ایک نئی ڈیٹابیس smfurdu بنائیں اور اس کی کولیشن utf8_unicode_ci رکھیں۔

3_pic3_6.jpg



ڈیٹابیس کامیابی سے بن جانے پر ذیل کی تصویر کے مطابق پیغام ڈسپلے ہوگا۔

3_pic4_4.jpg



فورم انسٹال کریں

فورم سوفٹویر کی فائلیں کاپی کرنے اور ڈیٹابیس بنانے کے بعد فورم انسٹال کرنے کا مرحلہ آتا ہے۔ اردو ویب سرور پر ایس ایم فورم فورم کی انسٹال کچھ مسئلہ کرتی ہے۔ اس کے حل کے لیے اس کے انسٹال پروگرام میں معمولی سی تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ اس کے لیے فورم کی روٹ میں install.php کو ایڈیٹر میں کھولیں اور اس کی لائن نمبر 338 اور 339 کو ذیل کے انداز میں کمنٹ آؤٹ کر دیں:


کوڈ:
	//elseif (session_save_path() == '/tmp' && substr(__FILE__, 1, 2) == ':\\')
	//	$error = 'error_session_save_path';

اس کے بعد اپنے ویب براؤزر میں فورم کے ربط (localhost/smfurdu) پر جائیں۔ اس سے فورم کا انسٹال پروگرام سٹارٹ ہو جائے گا۔ مجھے انسٹالیشن کے دوران English منتخب کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی کیونکہ ابھی اس حصے کا اردو ترجمہ مکمل نہیں ہے۔

3_pic6_2.jpg



انسٹالیشن کی معلومات شامل کرتے ہوئے ڈیٹابیس کی ٹائپ utf-8 منتخب کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

3_pic7_2.jpg



اس کے بعد ڈیٹابیس سے متعلقہ معلومات شامل کریں۔ یاد رہے کہ اردو ویب سرور میں مائی ایس کیو ایل کا یوزر نیم root اور اس کا پاسورڈ بھی root ہی ہے۔

3_pic8_2.jpg



اس سے اگلے صفحے پر ایڈمن یوزر سے متعلقہ معلومات شامل کریں۔ یہاں آپ سے ڈیٹابیس پاسورڈ ایک مرتبہ پھر پوچھا جائے گا۔

3_pic9_2.jpg



اس کے بعد آپ فورم کے صفحہ اول پر جائیں۔ وہاں ایک پیغام ملے گا کہ آپ نے ابھی تک install.php فائل ڈیلیٹ نہیں کی۔


3_pic10_2.jpg


3_pic11_2.jpg


اس فائل کو ڈیلیٹ یا ری نیم کر دیں۔ اس مرحلے پر ایس ایم ایف فورم کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔ اگر آپ نے انسٹالیشن کے دوران English منتخب کی تھی تو اب اپنے پروفائل میں جا کر اردو منتخب کر لیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ ایڈمن سیکشن میں جا کر فورم کی مختلف سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں اور نئے زمرہ جات شامل کر سکتے ہیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ اس ٹیوٹوریل کے ذریعے آپ کی اردو ویب سرور پر اردو ایس ایم ایف فورم انسٹال کرنے کے سلسلے میں رہنمائی ہوگی۔ میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔

والسلام
 

راج

محفلین
نبیل بھائی
اردو ویب سرور پر میں گیسٹ بُک کی مشق کر رہا ہوں- ڈیٹا بیس بنایا اور پی ایچ پی میں کنیکشن کوڈ بھی - مگر مسئلہ پاسورڈ پر آتا ہے-
میں اگر اردو ویب سرور استعمال کروں یا ایزی پی ایچ پی کہیں بھی یہی مسئلہ درپیش ہے- کہ یوزر نیم اور پاسورڈ - اس کے لئے کیا حل ہوسکتا ہے-
پی ایچ پی کوڈ میں تو یوزر نیم اور پاسورڈ ویریفیکیشن کا اور ایس کیو ایل سے جوڑنے کے لئے کوڈ تو دینا ہی ہے-
لیکن لوکل ہوسٹ کے ڈیٹا بیس ایس کیو ایل کا پاسورڈ کیسے دیا جائے-


Warning: mysql_connect(): Access denied for user 'admin'@'localhost' (using password: YES) in f:\Path\addguestbook.php on line 9
cannot connect server
اس طرح کا ایرر آرہا ہے-
کوئی حل بتائیں نبیل بھائی-
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

راج، آپ اردو ویب سرور پر جو بھی سوفٹویر انسٹال کریں، اس کے لیے ڈیٹابیس کا یوزر نیم root اور اس کا پاسورڈ بھی root ہی ہوگا۔ یہ اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ ہے اور آپ چاہیں تو اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

nrafi

محفلین
میری site تو ٹھیک چل رہی ہے۔ لیکن ای میل فنکشن صیح کام نہیں کر رہا ہے۔ یورز اکونٹ بننے کی میل تو چلی جاتی ہے۔ لیکن بعد میں ٹاپک notification ای میلز نہیں جا رہی ہیں ۔ پلیز آپ اس کا کوئی حل دیکھیں۔

وال-------------------------لام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم۔

اس نوعیت کے سوال اگر خود ایس ایم ایف کی سپورٹ فورم پر پوچھ لیے جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

والسلام
 

nrafi

محفلین
سوری میرا سوال غیر مناسب تھا۔ اپ ٹھیک کہ رہے ہیں۔ اس کا ٹرانسلیشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اپکا مخلص
 

زرقا مفتی

محفلین
نبیل صاحب
تسلیمات
آپ سے ایک سوال ہے کہ کیا کسی پُرانے فورم کو بھی اُردو فورم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کہ پرانا ڈیٹا بھی restore کیا جا سکے۔
جواب کے لئے ممنون ہوں گی
والسلام
زرقامفتی
 

نبیل

تکنیکی معاون
زرقا، اگر اردو فورم میں کنورٹ کرنے سے آپ کی مراد پرانی فورم کا ڈیٹا اردو فورم میں لانا ہے تو یہ تکنیکی طور پر ممکن ہے۔ آپ مزید کچھ تفصیل بتائیں کہ پرانا فورم کس سکرپٹ پر چل رہا ہے اور اس سکرپٹ کا کیا ورژن ہے۔ اس کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسے اردو فورم میں کنورٹ‌ کرنا کس حد تک ممکن ہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
نبیل صاحب
جواب کے لئے شکریہ
فورمsmf1.1.3 پر ہے۔

یہ بتائیے کیا فورم اُردو میں کنورٹ کرنے کے بعد رومن میں پوسٹ کرنے کی سہولت برقرار رہتی ہے یا نہیں
والسلام
زرقا
 

نبیل

تکنیکی معاون
زرقا، پہلے سے موجود فورم کا ڈیٹا اردو فورم میں لانا ممکن ضرور ہے لیکن یہ قدرے پیچیدہ کام ہے۔ آپ کی فورم پر SMF 1.1.3 استعمال ہو رہا۔ میں نے SMF 1.1.2 کے لیے اردو سپورٹ پیکج تیار کیا تھا۔ اس کو نئے ورژن پر اپڈیٹ کرنے کے لیے کچھ کام کی ضرورت ہوگی۔ اگر کوئی دوست اس میں تعاون پر تیار ہوں تو یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے۔

آپ پہلے بتائیں کہ آپ کے ویب ہوسٹ پر apache, php اور MySQL کے کونسے ورژن چل رہے ہیں۔ اسکے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس پر اردو فورم چل سکتا ہے یا نہیں۔

اردو فورم میں رومن اردو میں پوسٹ کرنا ممکن ہے۔ ویب پیڈ میں انگلش سلیکٹ کرکے رومن اردو لکھی جا سکتی ہے۔ البتہ یہ رائٹ الائنڈ پوسٹ ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
زرقا، اس کنفگریشن کے بارے میں میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس پر یونیکوڈ‌ فورم چل سکتا ہے یا نہیں۔ یونیکوڈ ڈیٹا سپورٹ کرنے کے لیے مائی ایس کیو ایل کا کم از کم ورژن 4.1 چاہیے۔ جہاں تک اپاچی کا تعلق ہے تو میرا اس کا ورژن 2.2.x استعمال کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔ اردو فورم کے لیے پی ایچ پی کا ورژن بھی کم از کم 4.4+ ہونا چاہیے۔
 
Top