نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ! زندگی کی پیدا ئش: خدا کی تخلیق یا ارتقا؟ !

    واقعی یہ افواہیں میں نے بھی کئی بار سنی ہیں کہ ڈارون کے نظریے کو رد کردیا گیا ہے - لیکن آج تک کوئی مصدقہ خبر کہیں نہیں پڑھی - یہ سب ہم جیسے لوگوں کی اپنے عقیدہ بچانے کی باتیں ہیں - ورنہ جو حقیقت ہے وہی حقیقت رہے گی -
  2. فرخ منظور

    ! گوانتا نامو بے کے قیدیوں کی داستان؛ اردو میں !

    دنیا میں جو بھی قوم طاقت ور پوزیشن میں ہوتی ہے وہ اپنے لوگوں کے لیے دنیا کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتی ہے - جب مسلمان طاقت ور تھے تو حجاج بن یوسف نے چند قیدیوں کے لیے محمد بن قاسم کے ذریعے پورے برصغیر میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے - اس لیے میرے خیال میں دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے ہم اپنے آپ کو...
  3. فرخ منظور

    شکیل بدایونی ہو تو کمالِ ربطِ محبّت کسی کے ساتھ - شکیل بدایونی

    بہت شکریہ فرحت کیانی- نیا اوتار واقعی مجھے بھی بہت پسند آیا - وارث صاحب میں دیکھتا ہوں لیکن شکیل کا دیوان مجھے نہیں مل رہا - جیسے ہی ملتا ہے اسکی درستگی کر دیتا ہوں -
  4. فرخ منظور

    ! زندگی کی پیدا ئش: خدا کی تخلیق یا ارتقا؟ !

    اللہ نے قرآن میں اپنے ایک دن کو ہزار سال کے برابر اور کہیں پچاس ہزار سال کے برابر کہا ہے - یعنی یوم سے مراد (period) ہے زمینی ایک دن نہیں‌- اس لحاظ سے دیکھا جائے تو لاکھوں سالوں میں تخلیق یعنی "کن فیکون" کا عمل مکمل ہوا ہے - اس سلسلے میں بہتر وضاحت فاروق سرور صاحب کر سکیں‌گے -
  5. فرخ منظور

    ساحر وہ صبح کبھی تو آئے گی۔۔۔۔ ساحر لدھیانوی

    بہت شکریہ فرحت کیانی - ساحر کی بہت ہی خوبصورت نظم ہے - یہ نظم کسی فلم میں گائی بھی گئی ہے - راج کپور اور مالا سنہا کی فلم تھی - اس وقت فلم کا نام ذہن میں نہیں‌ آرہا -
  6. فرخ منظور

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    رخسارِ یار کی جو ہوئی جلوہ گستری زلفِ سیاہ بھی شبِ مہتاب ہوگئی (غالب)
  7. فرخ منظور

    شکیل بدایونی رہبر کی نہ فکر ہے نہ فکر منزل کی - شکیل بدایونی

    رہبر کی نہ فکر ہے نہ فکر منزل کی کر رہا ہوں میں پیروی دل کی کھوگیا جستجوئے شوق میں جب مل گئی مجھ کو راہ منزل کی آہ نہ آئے ، نہ ان کو آنا تھا آرزو دل میں رہ گئی دل کی پھر طلاطم میں لے گئیں موجیں مجھ کو صورت دکھا کے ساحل کی ترکِ الفت کی کوششیں ہیں فضول کیا بجھے لگی ہوئی دل...
  8. فرخ منظور

    شکیل بدایونی ہو تو کمالِ ربطِ محبّت کسی کے ساتھ - شکیل بدایونی

    ہو تو کمالِ ربطِ محبّت کسی کے ساتھ دل چیز کیا ہے جان بھی دے دوں خوشی کے ساتھ ہمدردیاں ہیں عمر کو تنہا روی کے ساتھ طے کر رہا ہوں راہِ وفا زندگی کے ساتھ ہے ہر قدم پہ فتنہ در آغوشِ کائنات ممکن نہیں گزر یہاں آشتی کے ساتھ حاصل ہے اختیار جسے مرگ و زیست پر جی چاہتا ہے عمر گزاروں اُسی کے...
  9. فرخ منظور

    جو شہر مکینوں کو اماں بھی نہيں دیتے۔۔۔نیلما ناہید درانی

    اچھی غزل ہے - بہت شکریہ فرحت کیانی!
  10. فرخ منظور

    خمار بارہ بنکوی اے موت تمہیں بُلائے زمانے گزر گئے۔۔۔ خمار بارہ بنکوی

    بہت اچھی غزل ہے - بہت شکریہ فرحت کیانی!
  11. فرخ منظور

    تعارف میں اِک پاکستانی

    ایک اور پاکستانی، ایک پاکستانی کو خوش آمدید کہتا ہے - :)
  12. فرخ منظور

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    میرا خیال ہے صحیح شعر یوں ہے - یہ عشق نہیں‌آساں بس اتنا سمجھ لیجیے اِک آگ کا دریا ہے اور تیر کے جانا ہے
  13. فرخ منظور

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    قیصرانی کو تو میں بھی مِس کر رہا ہوں -
  14. فرخ منظور

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    فرحت کیانی نے تو آج ہی مظفر وارثی کی ایک حمد پوسٹ کی ہے -
  15. فرخ منظور

    خوش تھے کچھ ایسے تیری رفاقت کے شوق میں

    بہت اچھی غزل ہے ظفری - بہت شکریہ! شوق خواب کا ہے تو، نیند آئے نا جھوٹ بولتا ہے روز روز آئینہ
  16. فرخ منظور

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    نہیں میرا خیال ہے کہ شاید اس دھاگے کا موضوع ٹھیک نہیں ہے اسی لیے اس دھاگے پر مزید کوئی نہیں آئے گا -
  17. فرخ منظور

    اگر مجھ سے محبت ہے ۔۔۔۔

    گلوکار:‌ لتا منگیشکر فلم: آپ کی پرچھائیاں موسیقی: مدن موہن
Top