صحت مندانہ اور معقول طرزِ حیات کے حوالے سے انسانیت کچھ عالمگیر اصول رکھتی ہے۔ یہ اصول اس لحاظ سے نہایت لائقِ اعتنا ہیں کہ ان کے مطابق چلنے والے لوگ پسند کیے جاتے ہیں اور معقول اور مہذب وغیرہ کہلاتے ہیں۔ تاہم عقلی اعتبار سے یہ قاعدے بالکل احمقانہ اور بےبنیاد ہیں اور منطق ان کا کوئی جواز فراہم...