السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں لگ بھگ دو برس قبل ادارت کے لیے زمرہ منتخب کرنے کا کہا گیا تو خاصی سوچ بچار کے بعد اس زمرے کا انتخاب کیا۔ ہمارے مشاہدے کے مطابق اس وقت اس زمرے میں کافی کم لڑیاں کھولی جاتی تھیں جب کہ ہمارے ذہن میں بیک وقت بہت سی پھلجھڑیاں شمالا جنوبا...