صفحہ 115
جب وہ گھر کی سیڑھیوں کے قریب پہنچتا تو نذیراں اسے دیکھ کر کسی بہانے اپنا کام چھوڑ کر ان کی ڈیوڑھی میں آ جاتی “کہاں سے آئے ہو؟“ وہ اس کے قریب آ کر مسکراتے ہوئے پوچھتی اور اس قدر قریب آ جاتی کہ اس کے جسم کی بو ایلی کی ناک پر یورش کر دیتی اور نذیراں کا سانس اس کے منہ سے ٹکراتا ہوا محسوس...