صفحہ 112
ایلی محسوس کرتا کہ انکراینڈی ماباؤں میں ایک ڈسپنسری کا ہونا اشد ضروری ہوتا ہے۔ لیکن سوچنے پر اس کی سمجھ میں نہ آتا کہ ڈسپنسری اس سلسلے میں کیا مدد کر سکتی ہے۔ ڈسپنسریاں تو علی پور میں بھی تھیں۔ جہاں لمبی میزیں بچھی ہوئی تھیں۔ میزوں پر روئی کے پھاہے پڑے ہوتے اور کمپاؤنڈر قینچی لئے کھڑا...