1188
ایلی کو غصہ آ گیا بولا۔ “یعنی آپ یہ سمجھتے ہیں کہ مجھ میں اتنی قابلیت ہی نہیں کہ ادنٰی سی نوکری بھی کر سکوں۔“ وہ ہنسے۔ “میاں تم اپنی قابلیت کے زور پر ادنٰی سے ادنٰی نوکری بھی نہیں کر سکتے صرف میری وجہ سے تم اتنے بڑے عہدے پر فائز ہو یہ سنا تم نے نصیر کی ماں کیا کہا ہے۔ ہم نے۔ کیا کہتی ہے۔...