جواب آئے نہ آئے سوال اٹھا تو سہی
پھر اس سوال میں پہلو نئے سوال کے رکھ
(افتخار عارف)
میں نے جب اردو محفل میں شمولیت اختیار کی تھی ذہن میں بہت سوال تھے جن کے متحمل میرے اردگرد کے لوگ نہ ہو پاتے۔ شروع شروع کے کچھ مراسلہ جات میں کسی محفلین (شاید شزا مغل) کی جانب سے تحریک بھی ملی کہ یہاں بڑے عالی...