الشفاء
خدا کے نام سے آغاز ہر اک کام کرتے ہیں
منور اس طرح ہم اپنی صبح و شام کرتے ہیں
عداوت کے سلگتے منظروں کے درمیاں رہ کر
محبت کے حسیں جذبات کو ہم عام کرتے ہیں
La Alma
تو فلاطون و ارسطو ہے تو زہرا پرویں
تیرے قبضہ میں ہے گردوں تری ٹھوکر میں زمیں
ہاں اٹھا جلد اٹھا پائے مقدر سے جبیں
میں بھی رکنے کا نہیں وقت بھی رکنے کا نہیں
میں آج سوچ رہی تھی جنگ کی چار طویل راتوں کی ڈائری مرتب کروں گی کیونکہ یہاں جو کچھ ہوا زیادہ تر رات کو ہوا۔ لیکن اب معلوم ہوتا ہے کہ شاید یہ راتوں کی گنتی ابھی طویل ہونے والی ہے۔
میں پہلے دن سے نوٹ کر رہی ہوں کہ اکثر خبریں لیٹ ہیں،مقامی شہادتیں پہلے موصول ہوجاتی ہیں۔اور بہت سی ایسی چیزیں ہم دیکھ رہے ہیں جو بوجوہ خبروں کی زینت نہیں بھی بنتیں۔