نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    چہرہ میرا تھا، نگاہیں اُس کی

    شکریہ شعیب صاحب۔ یہ غزل جس البم میں آئی تھی وہ تمام البم ہی کافی بہتر تھی اور یہ غزل کافی بہتر کمپوز کی گئی ہے۔
  2. فرخ منظور

    دوگانا بیتے نہ بیتائے رینا برہا کی جائی رینا ۔ لتا، بھپندر

    پسند کرنے کا بہت شکریہ فاتح صاحب!
  3. فرخ منظور

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    وارث صاحب مستند پہ مجھے شک ہے۔ کیونکہ یہ انجمنِ ترقی ادب کا نہیں چھپا ہوا۔ اور بھی کافی جگہ مجھے اغلاط نظر آئی ہیں۔ لیکن ستمم اور کاروں والی غلطیاں میری تھیں جو میں نے درست کر دی ہیں۔
  4. فرخ منظور

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    نوید بھائی یہ غزل "گلزارِ داغ" میں سے لی گئی ہے۔ "مہتابِ داغ" میں یہ غزل نہیں‌ ہے۔
  5. فرخ منظور

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    بہت شکریہ فاتح صاحب۔ آپ کے ایما پر ہی یہ غزل تلاش کی ہے۔ :)
  6. فرخ منظور

    قصہ ” فاتح“ سے ” مفتوح “ کی پہلی ملاقات کا

    احتجاج ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ :)
  7. فرخ منظور

    قصہ ” فاتح“ سے ” مفتوح “ کی پہلی ملاقات کا

    جویرہ صاحب آپ کیوں ہمارے یارِ طرح دار کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہیں۔ :) ہمیں سوات نے بہت مسحور کیا تھا لیکن افسوس ایک ہی بار جا سکا اور دوبارہ دیکھنے کی ہوس ابھی تک باقی ہے۔ :)
  8. فرخ منظور

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    وارث صاحب بہت شکریہ ۔ لیکن اس میں مجھے ایک دو اشعار میں کچھ گڑبڑ محسوس ہورہی ہے۔ کیا آپ اپنی دور بینی نگاہ سے اس غزل کا جائزہ لے سکتے ہیں؟
  9. فرخ منظور

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    حضور گُل تو دو کھلا چکے ہیں اور وہ گلُ شاید آپ دیکھ بھی چکے ہیں۔ :)
  10. فرخ منظور

    داغ کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے - داغ دہلوی

    کعبے کی ہے ہوس کبھی کوئے بتاں کی ہے مجھ کو خبر نہیں مری مٹی کہاں کی ہے سن کر مرا فسانہ انہیں لطف آگیا سنتا ہوں اب کہ روز طلب قصہ خواں کی ہے پیغامبر کی بات پر آپس میں رنج کیا میری زباں کی ہے نہ تمہاری زباں کی ہے کچھ تازگی ہو لذتِ آزار کے لئے ہر دم مجھے تلاش نئے آسماں کی ہے جانبر بھی ہوگئے ہیں...
  11. فرخ منظور

    لتا نا جیہ لاگے نہ - لتا

    حضرت بہت شکریہ غلطی نکالنے کے لئے :) ۔ آپ نے بالکل درست فرمایا سلیل چوہدری نے ہی موسیقی دی ہے۔ میں درست کر دیتا ہوں۔
  12. فرخ منظور

    پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

    بہت ہی خوبصورت غزل ہے نوید صاحب۔ اور اسے زمین میں آپ نے دوسرے شعرا کے اشعار پوسٹ کئے ہیں وہ بھی کمال ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ اس زمین کا ہی کمال ہے کہ ایسے اچھے اشعار وارد ہوتے ہیں۔ واہ بہت خوب! :)
  13. فرخ منظور

    فورم کا موڈ

    حضور کیا ہوا؟ نصیبِ دشمناں موڈ کیوں خراب ہے؟ ہمیں حکم کیجئے آپ کی تفریحِ طبع کا کچھ سامان بہم پہنچائیں۔ :)
  14. فرخ منظور

    تعارف سلام علیکم**

    اردو محفل میں خوش آمدید منیر صاحب!
  15. فرخ منظور

    فلم "ویر زارا" کی موسیقی : تاریخ / پس منظر

    عمار بھائی یہ گیت اپ لوڈ کرکے آپ نے بہت ثوابِ جاریہ کا کام کیا ہے۔ بہت شکریہ!
  16. فرخ منظور

    انور مسعود سرفراز شاہد از انور مسعود

    سرفراز شاہد از انور مسعود شرافت کے منافی چیز لگتی ہے اسے بھدّی تصنع کے روئیے کو سمجھتا ہے بہت ردّی کلام اس کا شکر ریزی، شکر بیزی، شکر خندی اسے اس زعفرانی رنگ کو بکھرانا آتا ہے یہ وہ شاعر ہے ہمدم جس کو مسکروانا آتا ہے سلیقے سے محاذِ کج روی پر وار کرتا ہے نئی تہذیب کے اطوار سے بیزار کرتا ہے بہ...
  17. فرخ منظور

    آج کا شعر - 3

    اچھی نہیں یہ آپ کی محشر خرامیاں دُنیا کو اِس طرح تہ و بالا نہ کیجیے -- ریاض خیر آبادی
Top