ایک دن بغرض سیرگاہی کھیتوں کی طرف جا نکلا- سبزے کو دیکھ کر طبیعت کو شاداں و فرحاں کر رہا تھا کہ ساگ توڑتی شاداں نظر آ گئی۔ شاداں ایک بیوہ عورت تھی۔ خاوند اس کا دو برس پہلے ٹریکٹر سے گر کر مرا تھا۔ چالیس پچاس کا سن تھا، لیکن تھی بڑی باہمّت۔ اوپر سے نہ تو اولاد کا جھنجھٹ، نہ ہی فکرِ معاش، سو ڈیڑھ...