یہ بھی ایک اختلافی فقہی مسئلہ ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ نماز میں حرکتِ کثیر یا عملِ کثیر سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، سو اس میں عمل کثیر کا بھی عمل دخل ہے۔ اب اگر کوئی موبائل پر قرآن دیکھے گا تو بار بار اس کو اسکرول وغیرہ کرے گا اور یہ متنازعہ ہو جائے گا جس طرح ورق کا بار بار پلٹنا عمل کثیر کہلواتا ہے۔