پہلے سوال کا جہاں تک تعلق ہے تو وجہ یہ ہے کہ عربی فارسی کے کچھ ایسے حروف ہیں جو ہم برصغیر کے باسی صحیح طور پر تلفظ نہیں کر پاتے اور ان کی آواز کسی دوسرے حرف سے جا ملتی ہے، مثلا عین ع، اس کو یہاں صحیح مخرج اور تلفظ کے ساتھ وہی ادا کر سکتا ہے جو قاری ہو یا کسی مدرسے کا طالب علم ہو، ورنہ یہ سیدھا...