نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تعارف ڈاکٹر ریحان انصاری

    خوش آمدید انصاری صاحب!
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عمر بگذشت ہلالی بامیدِ دہنش خود بگو، ایں چہ تمنائے محال است ترا؟ ہلالی چغتائی اے ہلالی، اُس کے لبوں کی اُمید میں ساری عمر گزر گئی، (ایمان سے) خود ہی کہہ کہ یہ کونسی محال تمنا تُو نے پال رکھی ہے؟
  3. محمد وارث

    فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ؟

    یہ مسئلہ اتنا سیدھا نہیں ہے۔ 72ء میں کشمیری اتنے متحرک نہیں تھے اب انٹرنیشنل بارڈر شاید انہیں ہی منظور نہ ہو۔ دوسرا مسئلہ، فرض کریں نواز شریف یہ مان لے تو کیا ہوگا؟ ملک میں آگ لگ جائے گئی۔ اگر زرداری مان لے تو پھر بھی یہی ہوگا۔ جنرل مشرف بھی نہیں کر سکتا تھا تو پاکستان کے فائدے سے پہلے تو یہ...
  4. محمد وارث

    فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ؟

    کشمیر کا کسی بھی قسم کا مستقل حل، کم از کم دونوں ملکوں کی غریب عوام کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ دونوں ملکوں کی غریب عوام کی ٹیکس منی کے اربوں ڈالرز ہتھیاروں کی بجائے صحت، تعلیم، روزگار جیسی بنیادی ضروریات پر استعمال ہو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ تیسرے فریق، کشمیری، جن کا اصل علاقہ ہے ان کی جان بھی بہت سے...
  5. محمد وارث

    تخلیقِ فن - ایک نامیاتی نظریہ

    قبلہ آپ ناحق ہی ذلت محسوس کر گئے حالانکہ اس جملے کا خطاب آپ جیسے غضب کے شاعر کی طرف نہیں تھا بلکہ نو عمر نوجوان نوبہار ،خان صاحب کی طرف اور اُن کی موجودہ قلبی وارداتوں اورکیفیات اور لگن اور شعلہ جوالہ کے تناظر میں تھا۔ سیلیِ اُستاد و پدر یا بزرگ بظاہر ذلت آمیز لگتی ہے مگر مہمیز کا کام خوب...
  6. محمد وارث

    فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ؟

    یہاں تو دارالحکومت پیچھے کی طرف لے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں تو پھر ایک قدم مزید پیچھے جانے کے بارے میں کیا خیال ہے :p
  7. محمد وارث

    فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ؟

    1972ء میں جب اندرا گاندھی اور ذوالفقار بھٹو کے درمیان شملہ مذاکرات ہو رہے تھے تو اندرا گاندھی کا سارا زور، اور اس زور میں 90 ہزار سے زائد پاکستانی فوجیوں کی قید کا زور بھی شامل تھا، اس بات پر تھا کہ کشمیر میں لائن آف کنڑول کو مستقل انٹرنیشنل بارڈر مان لیا جائے۔ اگرچہ سخت گیر ہندو جماعتیں اُس وقت...
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا منفعل ز رنجشِ بے جا نہ بینمَش می آرم اعترافِ گناہِ نبودہ را نظیری نیشاپوری تا کہ میں اُسے بے جا رنجش کی وجہ سےشرمسار اور پشیمان نہ دیکھوں، میں ناکردہ اوراُن گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔
  9. محمد وارث

    دنیا میں سب سے صحت مند دل

    میں یہاں سب بڑے بڑے قدم اُٹھانے والوں سے زیادہ قدم اُٹھا لوں لیکن جب بھی قدم اٹھانے لگتا ہوں باقی صدیقی کا یہ شعر یاد آ جاتا ہے :) اب تو ہوتا ہے ہر قدم پہ گماں ہم یہ کیسا قدم اُٹھانے لگے :)
  10. محمد وارث

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    اللہ ہی جانے لیکن استعمال سبھی کرتے ہیں :) ریشہ ریشہ تار تار، چاہے ہوں ہزار بار سُن مرے دلِ فگار، وصل ہی کے خواب بُن
  11. محمد وارث

    بدر الفاتح بھائی سے ملاقات

    اصل لطیفے میں شاید دو سال اور دو بچے تھے، میں نے خان صاحب کے ولولے دیکھتے ہوئے تین سال اور تین بچے کر دیئے :)
  12. محمد وارث

    مبارکباد سید عمران بھائی کے ایک ہزار مراسلے

    'ہُشیار' اگر ہونگے تو کیا' کام' نہ ہوگا :)
  13. محمد وارث

    بدر الفاتح بھائی سے ملاقات

    مجھے پتا ہے آپ کو بوڑھا ہونے کا شوق کیوں ہے لیکن اس شوق کو پورا کرنے کے لیے بوڑھا ہونے کی نہیں بس کچھ انتظار کی ضرورت ہے، ایک لطیفہ یاد آ گیا :) ایک جوان عورت بہت خضوع و خشوع سے دعا مانگ رہی تھی کہ یا اللہ مجھے بائیس سال کا کر دے، مجھے بائیس سال کا کر دے۔ پاس ہی کوئی بزرگ عورت تھی، کہنے لگی...
  14. محمد وارث

    مبارکباد سید عمران بھائی کے ایک ہزار مراسلے

    سمجھے بھی تو کیا سمجھے صاحب، اسی ہی کی تو ہوشیاریاں ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں اُسے مزید ہوشیار کر دوں :) قبلہ میں نے "دُہری" لکھا تھا، "دو ہری" نہیں :)
  15. محمد وارث

    مبارکباد سید عمران بھائی کے ایک ہزار مراسلے

    میں اتنی بڑی بڑی خواہشیں نہیں پالتا قبلہ، بس چھوٹی چھوٹی سی ہیں، لیکن زوجہ سمجھے تو پھر نا، میری عمر بڑھتی جا رہی ہے اور اس کی سختیاں ہیں کہ شدید تر ہو رہی ہیں، شاید اس نے بھی عربی کہاوت سُن رکھی ہے کہ کمان جتنی دہری ہوگی تیر اُتنا ہی دُور جائے گا :)
  16. محمد وارث

    مبارکباد سید عمران بھائی کے ایک ہزار مراسلے

    دیر کے لیے معذرت خواہ ہوں قبلہ! میں نے صبح یہ تھریڈ دیکھا تھا اور پھر سمجھتا رہا کہ پیغام لکھ دیا ہے، ابھی دیکھا تو میرا مراسلہ ہی نہیں تھا۔ میں اب واقعی بوڑھا ہوتا جا رہا ہوں :)
  17. محمد وارث

    بدر الفاتح بھائی سے ملاقات

    خوشی ہوئی آپ دونوں کی ملاقات کے بارے میں پڑھ کر۔
  18. محمد وارث

    گھر میں آئس کریم بنانے کا آسان طریقہ- بغیر آئس کریم مشین کے

    ڈاکٹر صاحب اُمید ہے کہ آئس کریم میں شوگر ڈارک چاکلیٹ سے کم ہی ہوگی :)
  19. محمد وارث

    فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ؟

    اچھی تجویز ہے لیکن میرے کہنے کا مطلب اس فورم سے نہیں تھا، یہاں تو ماشاءاللہ سارے ہی باشعور دوست ہیں، میں masses کی بات کر رہا تھا اور یقینا صوبوں کی تقسیم مخالف جذبات بہت پُرجوش ہیں :)
Top