نتائج تلاش

  1. محب علوی

    پاکستانی فوج کے کاروباری مفادات

    سیاہ و سفید کے لیے جن اختیارات اور طاقت کی ضرورت ہے وہ مشرف کی ذات میں جمع ہیں۔ صدر ہیں ، چیف آف آرمی سٹاف ہیں اور ہر بڑا فیصلہ کابینہ نہیں مشرف صاحب خود کرتے ہیں اور کابینہ کو بعد میں بریفنگ دی جاتی ہے کہ کیا کہنا ہے اور کیا کرنا ہے۔ ڈیمز بنانے کے لیے نہ تو مشرف صاحب کبھی سنجیدہ تھے اور نہ ہیں...
  2. محب علوی

    ایم کیو ایم (الطاف) کی اخلاقی گراوٹ

    کچھ دوست شاید اس غلط فہمی کا شکار ہو رہے ہیں کہ مہاجروں کو بدنام کیا جا رہا ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ یہاں پر بہت سے مہاجروں نے خود کو اس مذموم روش سے علیحدہ قرار دیا ہے اور یہ صرف اور صرف ایم کیو ایم اور حکومتی پست ذہنیت ہے جو روپ بدل بدل کر سامنے آرہی ہے۔ اس طرح کچھ لوگوں کی یہ غلط...
  3. محب علوی

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    مزید کوئی حرف نہیں کرے گی جیا بلکہ جو حروف کیے ہیں ان میں ہی اضافہ کرے گی۔ :lol:
  4. محب علوی

    پنجاب میں نئی نسل اور تہذیبی انحطاط

    میں بھی صوبائیت کو زہر قاتل سمجھتا ہوں مگر اس وقت ایک سوال کی بات ہو رہی ہے اور اہم سوال ہے اس لیے اس کا براہ راست جواب دینا چاہیے۔
  5. محب علوی

    پنجاب میں نئی نسل اور تہذیبی انحطاط

    بہت شکریہ شاکر تم نے بہترین انداز میں حقیقی تصویر کشی کی ہے۔ بے تکلفی اور مذاق میں کہے گئے جملے یا غصہ میں گفتگو کو آپ پوری گفتگو کا نچوڑ نہیں کہہ سکتے اور یہی بات میں کہنا چاہتا ہوں۔ پنجابی زبان میں قدرتی طور پر سختی کا عنصر نمایاں جب کہ اس کے مقابلے میں اردو چونکہ درباری زبان رہی ہے اس لیے...
  6. محب علوی

    کمپیوٹنگ شمارہ جون

    شمارے کا سرورق بہت خوبصورت ہے اور موضوعات نہایت دلچسپ ہیں۔ علمدار آپ اور باقی احباب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
  7. محب علوی

    پاکستانی فوج کے کاروباری مفادات

    مہوش آپ باقی سب کو تو اعتدال سے گزرنے جانے کی نوید سنا رہی ہیں مگر خود یہی کام اتنی شد و مد کے ساتھ کر رہی ہیں کہ اب تو حیرت کو بھی سکتہ ہوگیا۔ فوج اور سیاستدان، یقینا مشرف کے آنے سے پہلے سیاستدانوں کا ریکارڈ کرپشن میں شاندار تھا مگر فوج نے جو اندھیر اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہے اس کے بعد...
  8. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    امن میں تو پہلے ہی میدان میں ہوں اور کئی محاذوں پر ہوں اب اور کہاں جاؤں۔ اچھا جنگ کے میدان میں آنا ہے ، کیا طبل بھی بجا دیا ہے تم نے اللہ خیر کرے۔ تمہارے سوال لالی پاپ جیسے ہوتے تھے مگر جب سے میں نے یہ کہا ہے تب سے جلیبی کی طرح گھیرے دار ہو گئے ہیں ویسے اچھے تو لگیں گے۔ ہ اردومحفل پر آپ کن...
  9. محب علوی

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    چونکہ قیصرانی نے تصدیق کے ساتھ ساتھ تمام نوجوانوں کو لڑکے لڑکیوں سمیت ایسا کہا تھا اس لیے میں نے پہلے قیصرانی کو جواب دیا۔ میں اس معاملے پر سخت ترین اعتراض کرتا ہوں اور اس موضوع کے لیے خاص ایک الگ دھاگہ کھولا ہے جس کا لنک پھر دے رہا ہوں وہاں صرف اسی موضوع پر بات ہوگی۔ پنجاب کی نئی نسل اور...
  10. محب علوی

    ایم کیو ایم (الطاف) کی اخلاقی گراوٹ

    اہل کراچی سے میں بھی گزارش کروں گا کہ وہ ہمت علی کی طرح اپنا موقف پیش کریں
  11. محب علوی

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    لہجے اور گالی کو ایک سمجھنا آج پہلی بار پڑھ رہا ہوں۔ اب اپنی مرضی سے بات کا مطلب نکالنا ہو تو پھر بات کو جو چاہو رخ دو۔ بہت سے لوگ اپنے عقائد کی بنیاد پر دوسروں کو گمراہ یا کافر سمجھتے ہیں جی بنیاد ان کے عقائد ہیں اور وہ اسے سچ سمجھتے ہوئے قرار دیتے ہیں جس میں اکثر ان کے عقائد کا قصور ہوتا ہے...
  12. محب علوی

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    آپ نے حدیث‌پیش کی جس کے جواب میں میری ذاتی رائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور جب تک میں بھی کوئی صحیح حدیث پیش نہ کروں دلیل کا جواب دلیل نہ ہوگا۔ بہرحال اتنا تو آپ مانیں گی کہ احسن عمل خاموش رہنا اور ایسی زبان استعمال نہ کرنا ہے، اس پر انشاءللہ میں ایک اور پوسٹ پر بات کروں گا اور اسے تنہا نہیں...
  13. محب علوی

    پنجاب میں نئی نسل اور تہذیبی انحطاط

    کیا پنجاب میں نئی نسل کا تہذیبی انحطاط ہو رہا ہے؟
  14. محب علوی

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    لہجہ سخت ہونا اور گالیا‌ں دینے میں بہت فرق ہوتا ہے ، کوئی ایک گالی نکال کر دکھاؤ‌ مجھے قیصرانی تمہارا اپنا سخت لہجہ میں کئی پوسٹس پر دکھا سکتا ہوں مگر اس سے یہ قیاس کرنا یہ شخص‌ گالیوں کی زبان میں بات کرتا ہے کہاں کا انصاف ہے۔
  15. محب علوی

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    قیصرانی ، اتنی غیر ذمہ دارانہ بات کرنے پر میں پوچھ سکتا ہوں کہ کیا اسی محفل پر موجود دسیوں پنجاب کے باشندوں کے بارے میں آپ کا یہی خیال ہے یا انہیں آپ اسپیشل کیس سمجھتے ہیں۔ جن میں شاکر شمیل شمشاد الف نظامی اور میں خود شامل ہوں۔ یہ چند نام ہیں اور بھی بہت سے لوگ ہیں اس محفل پر جن...
  16. محب علوی

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    مہوش آپ نے نعمان کی گواہی تو فورا قبول کر لی اور عمار کے ساتھ ساتھ اسی فورم پر تقریبا دس کے قریب کراچی کے باشندوں کی ایم کیو ایم کے خلاف گواہی قبول نہ کی جبکہ اس دفعہ تو نعمان نے بھی ایم کیو ایم سے نا امیدی کا واضح اظہار کیا ہے۔
  17. محب علوی

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    مہوش مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ مشرف اور اس کی حلیف جماعتوں کی حمایت میں بہت آگے جا رہی ہیں ذرا ٹھہریں اور ایک دفعہ ٹھنڈے دل سے غور کریں۔ آپ کے بیان کردہ نکات وضاحت طلب ہی نہیں تصدیق طلب بھی ہیں چونکہ آپ نے اسلام کا نام استعمال کیا ہے اس لیے اس پر آپ کو مکمل حوالہ پیش کرنا چاہیے ورنہ یہ...
  18. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    یہ دھاگہ کھولتے ہی اس پوسٹ‌ پر نظر پڑی اور دل کی دھڑکنیں تھم سی گئیں، پہلے سوچا کہ کسی غلط دھاگے پر آگیا ہوں لگتا ہے دعائیہ کلمات کے فورم پر چلا گیا ہوں مگر غور سے دیکھا تو اپنا ہی ذکر پایا۔اللہ آپ کی دعائیں قبول فرمائے۔
  19. محب علوی

    لائبریری: متن پر کام

    شگفتہ ایک زمرہ رہنے ہی دیا یونیکوڈ میں کام کروانا :) میرا نام پروف ریڈنگ میں بھی لکھ لیں۔
Top