نتائج تلاش

  1. ع

    دکھ درد کی حدوں سے نکل جاؤں گا کبھی

    غزل دکھ درد کی حدوں سے نکل جاؤں گا کبھی خوشیوں کے گیت زندگی میں گاؤں گا کبھی اک چہرے کی جھلک جو میسر ہو مجھ کو تو تارے بھی توڑ آسماں سے لاؤں گا کبھی کس درجہ میرے دل کو تمنا ہے اس کی میں دنیا میں فرد فرد کو بتلاؤں گا کبھی یوں ہی گزار دوں گا میں اپنی تمام عمر دل کو نہ اور یاد سے بہلاؤں گا...
  2. ع

    زندگی ہے کوئی سزا تو نہیں (غزل)

    زندگی ہے کوئی سزا تو نہیں دوست لگتا مجھے خفا تو نہیں کوئی رہتا ہے ساتھ میرے مگر میرا اپنا ابھی ملا تو نہیں کچھ ہیں شکوے شکایتیں تھوڑی لیکن اس در سے میں اٹھا تو نہیں میں گنہگار ہوں یہ سچ ہے مگر دنیا والوں سے کچھ کہا تو نہیں ڈھونڈتا ہوں جسے میں باہر وہ میرے دل سے کہیں گیا تو نہیں کٹ ہی جائیں...
  3. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    رکھے ہیں گُلِ یاسمیں کے لیے بھی تین مگ چائے کے؟
  4. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    میں نے تو ابھی کچھ بھی نہیں کھایا، صرف ایک گلاس پانی پیا ہے اور اس کے بعد ایک پیالی چائے، ابھی کچھ دیر میں ناشتہ تیار ہو گا
  5. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    یہ کہا جا رہا ہے کہ ترکیہ نام عام طور پر ترکی کے لیے ترکیہ کے باشندے استعمال کرتے تھے، شاید ان کی زبان میں ترکی کو ترکیہ بولنا ہی درست ہے
  6. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    صحیح بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نیا دن دیکھنا نصیب فرمایا، اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے یہ دن بھی خیریت کا بنا دے اور آنے والے تمام دن بھی!
  7. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ظلم ہو گیا گُلِ یاسمیں سے لڑی کے ساتھ انجانے میں، اب شاید درست کر دیا ہے!
  8. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    فائدہ ہوا ہے قوت متخیلہ کو تحریک دینے کا، جو اتفاق کی وجہ سے شک تھا ذہن میں وہ دور ہو گا ان شاء اللہ
  9. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    کچھ بھی نہیں، ان شاء اللہ ابھی حقیقی کھانے کے لیے اٹھوں گا، دراصل مجھے کچھ عجیب سا اس لیے لگتا ہے کہ میں ایک آدھ مراسلہ ہی کرتا ہوں یہاں محفل میں۔ لیکن ہر بار تقریباً آپ کا رسپانس ضرور آتا ہے۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے جیسے آج ہوا کہ صبح بھی میں نے مراسلہ لکھا اور آپ فوراً آئے اور جواب میں کچھ لکھا۔...
  10. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لیکن سید عاطف علی کو میرے اوپر والے مراسلے میں کیا اچھا لگا؟ جو پسندیدہ کی ریٹنگ دے دی، بریانی یا دھلی ہوئی پلیٹ؟
  11. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    چائے کا نقصان تو یہاں کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا، ٹرے وغیرہ کی خیر ہے
  12. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    مجھے تو پرانی پلیٹ میں ہی ڈال کر دے دیں اگر بریانی بنی ہے تو، ہاں پلیٹ دھلی ہوئی ہو بس!
  13. ع

    جب تک ہے جان اس کی ہی باتیں کریں گے ہم

    غزل جب تک ہے جان اس کی ہی باتیں کریں گے ہم جیتے ہیں جس کے واسطے اس پر مریں گے ہم میدانِ عشق رکھنا ذرا حوصلہ بلند اب پاؤں تیری خاک پہ اپنا دھریں گے ہم ہو گا وہ نور چہرہ ہمیں جب کبھی نصیب آنکھوں کے راستے اسے دل میں بھریں گے ہم اے موت ہے تُو پردہ ہمارے اور اس کے بیچ آ جانا شوق سے کبھی ،تجھ سے...
  14. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    تو یہاں بھی ٹینڈوں کی بات ہو رہی ہے؟ یقین کریں کہ ابھی گھر میں یہی بات ہو رہی تھی کہ آج ٹینڈے بنا لیتے ہیں، لیکن بینگن بنانے کا فیصلہ ہوا ہے!
  15. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    تیار رہیں، ثمرین کو آواز دینے لگا ہوں چائے کے لیے!
  16. ع

    غزل : جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا سب بھلا ہوا

    جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا سب بھلا ہوا دیکھوں تو اپنے آپ کو کیا تھا میں، کیا ہوا چلتا رہا ہوں ایک ہی جانب جو خوب تھا یہ بھی درست تھا کہ نہ پل بھر کھڑا ہوا کھِلنے لگا ہے دل کا بھی غنچہ کچھ آج کل مدت سے رہ رہا تھا یہ ہر دم جلا ہوا شاید اسی کو کہتے ہیں اپنے خدا کا خوف رہتا ہے سانس سانس پہ بندہ ڈرا...
  17. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    زیادہ سخت نہیں ہوتا، یہاں پاکستان میں مَیں نے تو ملتان کا ہی حلوہ مشہور دیکھا ہے، لاہور میں شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جہاں کا حلوہ مشہور ہے جس حلوے کی میں بات کر رہا ہوں وہ ذرا دانے دار ہوتا ہے اور بادام وغیرہ یعنی خشک میوہ جات ڈالے ہوئے ہوتے ہیں اس میں، یہ چیز ہی شاید آپ کے لیے بہتر نہ ہو
  18. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    فقط یہ معلوم ہے کہ میرے والد صاحب کی طرف سے ماشاء اللہ بہت رشتہ دار ساہیوال میں رہتے ہیں، اور دو بھائیوں کا سسرال بھی ساہیوال میں ہے، وسطی پنجاب وغیرہ میں شامل کیا جاتا ہے وہاڑی اور ساہیوال کو اس کا علم نہیں ہے
  19. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ہمارے یہاں لاہور میں تو موسم گرم ہی ہے، ہوائیں البتہ چل رہی ہیں
  20. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    خدا کرے کہ حلوہ بھی ہو تو ملتان کا ہو، سوہن حلوہ
Top