نتائج تلاش

  1. محب علوی

    اسلام میں عورت کا مقام

    زیک میرا خیال ہے کہ غلامی ایک ایسا موضوع ہے کہ اس پر علیحدہ ایک دھاگہ موجود ہونا چاہیے جہاں صرف اور صرف غلامی پر بات ہو اور اس پر از سر نو تحقیق ہو اور تمام حوالہ جات وہاں اکھٹے ہو سکیں۔
  2. محب علوی

    20-20 ورلڈ کپ فائنل۔ پاکستان کے مقابلے میں انڈیا کی جیت

    میچ واقعی بہت سنسنی خیز تھا اور آخر تک بہت دلچسپ رہا۔ مصباح نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک ہارے ہوئے میچ کو تقریبا جتا دیا تھا مگر آخری شاٹ صحیح نہ کھیل سکے اور میچ انڈیا جیت گیا۔ اس کپ سے پاکستان کو دو کھلاڑی مل گئے ، مصباح الحق اور سہیل تنویر
  3. محب علوی

    گمشدہ اراکینِ محفل

    میں یہاں ہوں بھائی اور بتاؤ‌ کہ تمہارے بلاگ میں کیا اپگریڈ کرنا ہے۔
  4. محب علوی

    گمشدہ اراکینِ محفل

    تفصیل کیا بتاؤں نبیل ، میں جمعہ کو بلاگ کو ہنستا بستا چھوڑ کر لاہور روانہ ہوا تھا کہ اتوار کی شام کسی نے مجھے خبر پہنچائی کہ بھائی صاحب آپ کے بلاگ کو کیا ہوا ہے۔ یہ خبر تو گرم تھی کہ قدیر نے فرط جذبات میں اپنا بلاگ اڑا دیا مگر یہ خبر نہ تھی کہ میرے بلاگ تک بھی اس کے اثرات پہنچ گئے ہیں۔ لوٹ کر...
  5. محب علوی

    گمشدہ اراکینِ محفل

    جنگ و جدل کے بعد میں بھی حاضر ہوں۔ امید ہے کہ اب سیز فائر ہو چکا ہے میرا تو پورا بلاگ قربان ہوگیا ہے۔ :)
  6. محب علوی

    اسلام میں عورت کا مقام

    میں یہیں ہوں منصور کچھ مصروفیات کی وجہ سے میں جلد جواب نہ دے سکا ورنہ اسی دن میں نے کچھ لکھ لیا تھا بہرحال ابھی کچھ اپنے خیالات پیش کر رہا ہوں تاکہ گفتگو آگے بڑھ سکے۔ مذہب کے صحیح نہ ہونے کے ماننے کا میں نے ہرگز کہیں یہ مطلب نہیں نکالا کہ مذہب کے وجود سے ہی انکار کیا جائے بلکہ میں نے یہ کہا...
  7. محب علوی

    القلم رمضان فانٹ

    شاکر صاحب بہت عمدہ فانٹ‌ہے اس کے استعمال کا طریقہ بھی کچھ بتا دیں۔
  8. محب علوی

    اردو بلاگرز متوجہ ہوں

    شمشاد میں لکھ رہا ہوں پہلے ہی ماورا نے سخت سی میل کی ہے ، آپ تو کچھ مدد کریں میری زبانی زبانی
  9. محب علوی

    تفہیم القرآن پروجیکٹ

    پروف ریڈنگ کے لیے میں بھی حاضر ہوں اور کچھ وکی فارمیٹنگ بھی کی ہے میں نے سورتہ نمبر 38 کی۔ میرے خیال سے اس کی بھی اشد ضرورت ہے ، اس سے پڑھنے اور تدوین کرنے میں حددرجہ آسانی رہتی ہے۔ مجھے صورت نمبر بتا دیا جائے تاکہ میں یہ کام ساتھ ساتھ کرتا رہوں۔
  10. محب علوی

    سورۃ البقرۃ‌کی آخری آیت، ایک اچھی دعا۔

    اس کے علاوہ عربی کے لیے کوئی اور فانٹ‌استعمال کریں ، عربی پڑھنا مشکل ہو رہا ہے ۔
  11. محب علوی

    سورۃ البقرۃ‌کی آخری آیت، ایک اچھی دعا۔

    فاروق قرآن کی اور بھی دعائیں لکھیں تاکہ سب اس سے مستفید ہو سکیں۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ سورہ حشر کی آخری آیات کی تلاوت بعد نماز عشا اور نماز فجر کافی اجر و ثواب کا باعث ہے اس کے بارے میں بھی لکھیں۔
  12. محب علوی

    قرآن کے اردو ترجمے کی پروف ریڈنگ کے لئے مدد درکار ہے۔

    چلیں فاروق ترجیح نمبر ایک کو پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ وہ زیادہ لمبا کام ہے کلر کوڈنگ اتنا مشکل اور طویل کام نہ ہوگا۔ تفہیم القرآن جو وکی پر ہے اس کی فارمیٹنگ پر میں نے کچھ کام شروع کیا بھی ہے اسے ہی آگے بڑھا لیتا ہوں۔
  13. محب علوی

    آئیے فارسی سیکھیں

    ظہور صاحب شاکر صاحب کی اردو سے محبت کا آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا ۔ سچ تو یہ ہے کہ شاکر القادری نے ہم سب کی ترجمانی کی ہے اور شاکر صاحب نے فانٹ‌ کے سلسلے میں کافی کام بھی کیا ہے اور صرف ذاتی شوق اور محبت کی بنا پر۔ آپ لوگ اگر شاکر صاحب کو اپنے خیالات اور منصوبوں سے آگاہ کریں جو آپ سرکاری مصروفیات...
  14. محب علوی

    انگریزی اردو لغت کو برقیانا

    شمشاد اس کے علاوہ N ہے جس پر شگفتہ کام کر رہی ہیں اور آخری حرف ہے A جس پر نظامی نے کچھ کام کیا ہے۔ فرحت: لگی رہو امید ہے جلدی کام ہو جائے گا انشاءللہ۔
  15. محب علوی

    قرآن کے اردو ترجمے کی پروف ریڈنگ کے لئے مدد درکار ہے۔

    میں حسب معمول کچھ لیٹ ہوگیا ایک دو دفعہ میں نے کوشش کی مگر نیٹ‌ نے وفا نہ کی ، مجھے افسوس ہے کہ میں اس کار خیر میں اپنا حصہ نہ ڈال سکا۔ فاروق اگر ان فائلوں کی کلر کوڈنگ کرنی ہے تو وہ شروع کر لیتے ہیں تاکہ اس کا فائدہ بھی پہنچ سکے۔ اس کے علاوہ قرآن فہمی کا کوئی اور پراجیکٹ شروع کر لیں تاکہ اس...
  16. محب علوی

    الیکش کمیشن کا نوٹیفیکیشن: صدرِ پاکستان پر سرکاری ملازمت کی پابندی ختم

    اتنی آسانی سے یہ قواعد کیسے بدل گئے اور ربڑ سٹامپ اسمبلی کہاں ہے ۔ حد ہے اگر مشرف پھر منتخب ہو جائے۔
  17. محب علوی

    اعتراف شکست۔۔۔

    میرا خیال ہے اتنی جلدی شکست تسلیم نہیں کرنی چاہیے اور مزاحمت کو جاری رکھنا چاہیے چاہے وہ انفرادی سطح پر ہی کیوں نہ ہو۔
  18. محب علوی

    آخر کار ڈیل کامیاب ہو گئ

    شمشاد ہم تو آپ کو ہی مبارک باد دیں‌گے ویسے نکاح آپ نے پڑھایا تھا کیا ;)
  19. محب علوی

    اردو ورڈپریس کی تیاری پر کام!

    نبیل یہ تو شاہکار ڈھونڈ لیا ہے تم نے ترجمہ کا ، لطف آ گیا پڑھ کر ۔ شاکر پیارے دو سال پہلے کی غلطیاں کیسے سامنے آ جاتی ہیں دیکھ لو :)
  20. محب علوی

    اسلام میں عورت کا مقام

    منصور آپ کی کئی پوسٹس کا میں بغور مطالعہ کر چکا ہوں اور بہت سے نکات پر مجھے اعتراض ہے مگر وہ باتیں ایسی ہیں کہ بات موضوع سے ہٹ کر بہت دور نکل جائے گی اور سوائے الجھنے کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ آپ مذہب کے معاملے میں nominalism کے قائل ہیں تو کیا آپ یہ ماننا سب پر فرض ہوگیا یا جو بھی مذہب کو مانے...
Top