نتائج تلاش

  1. محب علوی

    فیصلہ مشرف کے حق میں

    گو اس فیصلے سے عدلیہ کی آزادی کا بھرم کھل گیا مگر اتنا تو ہواکہ کچھ جج پہچانے گئے۔ معاملہ یہاں رکے گا نہیں اور تحریک ضرور زور پکڑے گی ، ان تمام ججوں‌کے نام جو اس سیاہ فیصلے کے حق میں‌تھے ۔ جسٹس جاوید اقبال، جسٹس عبدالحمید ڈوگر، جسٹس فلک شیر، جسٹس نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس...
  2. محب علوی

    اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

    نبیل میں نے دو اور رضاکارووں کو بھی یہ پیکج بھیج دیا ہے اور ویک اینڈ پر میں بھی اسے اچھی طرح کھنگالتا ہوں۔
  3. محب علوی

    شماریات۔۔۔

    بہت ہی درست سوال ہے اور اس کا جواب ایک حد تک آپ کو اردو لائبریری کی سائٹ‌سے مل جائے گا۔
  4. محب علوی

    انگریزی - اردو لغت پر کام کیسے؟

    تم تیار ہو حسن تو کام بہت ہے ، پروف ریڈنگ کے بارے میں کیا خیال ہے۔
  5. محب علوی

    میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

    میں ظفری کی بات سے اتفاق کروں گا کہ خواب دیکھنے سے نہیں ڈرنا چاہیے ، بھلا جو شخص خواب بھی دیکھنے سے ڈرتا ہو اس سے زیادہ بزدل اور کون ہوگا۔ خواب دیکھیں گے تو تعبیر ملے گی ہو سکتا ہے ہمیں نہ ملے ہمارے بعد آنے والی نسلوں کو ملے ، کم از کم وراثت میں چند خواب تو چھوڑے جا سکتے ہیں۔ جہاں تک لوگوں...
  6. محب علوی

    انگریزی - اردو لغت پر کام کیسے؟

    ایک کام کا تو شاکر نے ہی بتایا ہے اور دوسرا آپ کے لیے ایک حرف مختص کرتے ہیں یا اگر آپ پروف ریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو بھی بتائیں۔
  7. محب علوی

    کلام فیض بزبان ضیا محی الدین تبصرے

    اس دھاگہ پر کلام فیض بزبان ضیا محی الدین پر تبصرے کیے جا سکتے ہیں۔ دھاگے کا ربط
  8. محب علوی

    ٹام اور جیری گیم (اُردو میں)

    زبردست شوبی کمال کی گیم بنائی ہے بھائی۔
  9. محب علوی

    سوشل بک مارکنگ کے ذریعے تشہیر کریں!

    نبیل اس فیچر کو فورم پر کیسے شامل کیا جاتا ہے یا بلاگ پر کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔
  10. محب علوی

    اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

    ویسے جس حساب سے ورڈ پریس کے ورژن آتے ہیں لگتا ہے بلی چوہے کا کھیل جاری ہی رہے گا۔ :) خیر وقت آ گیا ہے کہ اردو بلاگنگ کی رفتار تیز تر ہو جائے ، میں بھی آجکل اسی مہم پر ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بلاگر بنا دیا جائے ;)
  11. محب علوی

    آہ ۔ ۔ ۔ مصباح !

    زیف بہت عمدہ تجزیہ کیا ہے آپ نے اور شعروں کا استعمال بھی اعلی ہے۔ آخری شعر تو کمال ہے
  12. محب علوی

    بھٹو کیسا لیڈر تھا ۔ ؟

    یہ واقعہ مشہور ہے اور حاضر دماغی کا ثبوت بھی۔ سیاست کے سارے داؤ پیچ ازبر تھے بھٹو کو مگر ایک چیز سے وہ بھی نہ بچ سکا اور آخر اسی نے اقتدار اور زندگی دونوں کا خاتمہ کر دیا۔ خوشامد کے مرض نے اسے بھی کھا لیا اور جنرل ضیاءالحق کو آؤٹ آف دا وے جا کر ترقیاں دے کر چیف آف آرمی سٹاف بنایا اور اسی...
  13. محب علوی

    میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

    میں ابو شامل کی بات سے متفق ہوں کہ مایوس ہونے کی بجائے ہمیں ملک کو بچانے اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت زیادہ دیر ایسے معاملات نہیں چلیں گے اور تبدیلی آ کر رہے گی۔ ہمیں یہ تعین کرنا ہے کہ ہم کیا تبدیلی آنے کا انتظار کرنے والوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا...
  14. محب علوی

    باغ و بہار

    شکر ہے کتاب مکمل ہوگئی گو پوری کوشش کی کہ کچھ دن اور باغ و بہار کا سلسلہ چل سکے مگر افسوس کہ شمشاد نے کوششیں ناکام بنا دیں۔
  15. محب علوی

    عراق جنگ کی قیمت اورامریکی عوام کا ردِ عمل

    امریکیوں کے کئی صدارتی امیدوار ماشاءللہ اب بھی بش کی روایات کی پاسداری کر رہے ہیں ۔ اب عراق جنگ نہ سہی مگر گرتی ہوئی معیشت کو ہی بحال کرنے کے لیے ووٹ‌ مخالفین کو دے دینا چاہیے امریکیوں کو۔
  16. محب علوی

    بھٹو کیسا لیڈر تھا ۔ ؟

    بھٹو کی ذہانت اور لیڈری میں کوئی شبہ نہیں خامیاں بھی بے شمار تھیں مگر عوام کو ہاتھ میں لینا اور گفتگو کی مہارت میں اس کا مقابلہ کوئی بھی نہیں کر سکا۔ بھٹو ذاتی تعلقات بنانے میں بھی ماہر تھا اور اس خوبی کا اقتدار میں کافی فائدہ بھی اٹھایا، شاہ فیصل ، قذافی سے انتہائی قریبی مراسم پیدا کیے اور...
  17. محب علوی

    قضا نمازیں کیسے ادا کی جائیں۔۔؟

    فجر اور عشا کے ساتھ قضا نماز ادا کی جا سکتی ہے پہلے جس نماز کا وقت ہو اسے پڑھنا چاہیے اور پھر قضا نماز نوافل کی قضا نہیں ہوتی نہ ہی سنتوں کی نیت سال کے حساب سے کی جائے تو بہتر رہے گا تاکہ ترتیب یاد رہے۔
  18. محب علوی

    اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

    نبیل کیا مجھے بھی یہ ورژن بھیجا ہے :confused:
  19. محب علوی

    اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

    میں لاہور تھا دو دن اور اب یہ پوسٹ دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے . ورڈ پریس کا ورژن 2.3 آ گیا ہے تو کیا ترجمہ اس کے مطابق کرنا ہے۔
  20. محب علوی

    فورم پر مباحث۔ کیا کیا جائے؟

    یقینا یہ موضوع بہت اہم ہے اور اس پر تمام لوگوں کی رائے ضروری ہے تاکہ ان کی آرا کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ان تمام زمرہ جات کے بارے میں کیا کیا جانا چاہیے۔ میری رائے وارث‌ سے ملتی جلتی ہے کہ کسی زمرے کو اس بنیاد پر ختم نہیں کرنا چاہیے کہ وہ اردو کی براہ راست خدمت نہیں کر رہا کیونکہ...
Top