خطی تشکیل کے حوالے سے ۔۔ وہ واقعہ بھی سنتے چلئے۔
میرے دوست ہیں جناب شہزاد عادل اور جناب طارق بصیر وہ بھی میری طرح عروض میں کورے تھے، جب میں فاعلات پر کام کر رہا تھا۔ ان کے پوچھنے پر میں نے بتایا کہ ’’تیسرا مسودہ لکھ رہا ہوں اور لگتا ہے مشکل میں پڑ گیا ہوں‘‘۔ کہنے لگے پہلا مسودہ ہمیں دے دیجئے،...