اس کتاب کا انڈیکس ٹھیک نہیں ہے۔ جن عنوانات کے آگے صفحات نمبر لکھے ہیں وہ کسی اور صفحے پر پائے جاتے ہیں۔ بہرحال بہت اچھی کوشش ہے۔ مبارک ہو سیدہ شگفتہ صاحبہ اور نایاب صاحب! :)
سائنسدان کی سائنس پھر یہاں فیل ہو گئی۔ ;) بھائی یہ تو کمپیوٹر سائنس کے ایک بچے کو بھی پتہ ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ مغرب کی ویب سائیٹس آپ کو اتنی مفت سہولتیں کیوں دے رہی ہیں؟ صرف دنیا کی عوام کو مانیٹر کرنے کے لئے۔
صدیق اسماعیل صاحب کا لہجہ پنجابی ملا ہوا ہے ۔ جس سے نعت کی خوبصورتی چھُپ گئی ہے۔ مجھے بہت کم نعت خوان پسند ہیں بلکہ کہنا چاہیے ایک ہی نعت خواں پسند ہے اور وہ مظفر وارثی ہیں۔ ان کی لکھی ہوئی نعتیں بھی بہت اعلیٰ ہوتی ہیں اور وہ پڑھتے بھی بہت خوب ہیں۔