دیوان کا تو زمانہ نہیں رہا شاید؟
شاعر کے حالات بھی تو بدلے ہیں! ایک مدت تک شعراء کو وظائف ملتے رہے، سرکار دربار سے غمِ روزگار کا بوجھ کسی نہ کسی سطح پر بٹایا جاتا رہا (اگرچہ ہر شاعر کو یہ میسر نہیں تھا)۔ غالب کے دور ہی میں حالات بہت تیزی سے تبدیل ہونے لگے، سرکار دربار والی بات مٹتے مٹتے مٹتی گئی...