نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    ایک خصوصی درخواست۔ میرے نام کے ساتھ استاد نہ لکھا جائے، دوستی کے جذبے کے تحت بھی نہیں۔ کہ اساتذہ کی یہ جو جزوی فہرست بنی ہے ان کے ہوتے ہوئے ’’استاد مام دین‘‘ چل سکے تو چل سکے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    اقبال کو میں الگ رکھتا ہوں اور الگ دیکھتا ہوں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    یہ فہرست ہے جو اب تک تجویز کی گئی یا ان بزرگوں کو استاد شعراء کہا گیا۔ میرا نکتہ یہ ہے کہ: بڑا شاعر ہونا، اور بات ہے استاد ہونا اور بات ہے اور فنی حوالے سے سند کی حیثیت رکھنا اور بات ہے (فکری اور نظریاتی اسناد کا معاملہ یہاں نہیں)۔ اگر ان تفریقات کے ساتھ بات کی جائے تو اپنی جسارتیں پیش کئے دیتا...
  4. محمد یعقوب آسی

    اساتذہ شعراء

    بہت مشکل سوال ہے صاحب! میرے جیسا طالبِ علم بھلا اساتذہ کا تعین کرے گا؟
  5. محمد یعقوب آسی

    امریکی ادارے نے یہود مخالف شخصیات کی فہرست جاری کردی

    اور وہ جو کہا جاتا ہے کہ ایران کے ایک شہر (غالباً اصفہان) میں یہودیوں کی سب سے بڑی تربیت گاہ ہے اور عالمی مرکز ہے؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ایران کی یہود دوستی کو یہود دشمنی کا جعلی رنگ دیا جا رہا ہو؟
  6. محمد یعقوب آسی

    پنجابی دی املاء دے رَولے

    بڑے دن ہو گئے، ہن گل کچھ اگے چلائی جاوے؟ ’’لغت نما‘‘ چل رہی اے جناب محمد وارث صاحب۔ کوئی نصیحت، کوئی مشورہ؟
  7. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    یہ بات میرے علم میں نہیں تھی، جناب محمد بلال اعظم صاحب۔ مطالعے کے معاملے میں اپنا دامن خاصا تنگ ہے اور ہم عصر مطالعہ؟ سکوت اولٰی۔
  8. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    قارئین میں ایک طبقہ طالبان کا ہے جو کتاب کو پڑھتا ہے اور پھر کتاب سے کتاب نکلتی ہے۔ دوسرا شائقین کا ہے جو کتاب کو پڑھتا ضرور ہے اور تیسرا طبقہ اشرافیہ ہے جس کو اپنے ڈرائنگ روم کی شیلف کے لئے کتاب چاہئے۔ ایسا لگتا ہے فی زمانہ کہ کتابیں چھپتی ہی اشرافیہ کے لئے ہیں۔ ۔۔۔ محمد وارث
  9. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    کتاب کی ترویج کے لئے ایک طریقہ تو یہ ہے کہ کچھ سرپھرے جمع ہوں اور سستی کتابوں کا شہکار سے ملتا جلتا سلسلہ چلائیں۔ ’’ای کتب‘‘ کی افادیت سے انکار نہیں تاہم یہ طریقہ بہت زیادہ قابلِ اعتماد نہیں ہے۔ خلا میں کسی بھی وقت کچھ بھی ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کتاب تک رسائی نہ پا سکیں۔ کتاب آپ کے ہاتھ میں ہو،...
  10. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    سید قاسم محمود نے اردو میں دائرۃ المعارف شروع کیا۔ ’’آ‘‘ کی پٹی مکمل ہوئی اور وہ سلسلہ بھی بند۔
  11. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    ایک زمانے میں سستی کتابوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا، شہکار کتابیں یا کچھ ایسا نام تھا اس کا۔ ادب کی مجلد اور ’’دیدہ زیب‘‘ کتاب تب اوسطاً بیس روپے میں ملتی تھی اور ’’غریبی دعوے کی‘‘ شہکار کتاب کی اوسط قیمت چار روپے تھی۔ مگر یار لوگوں کی ’’دیدہ زیبی‘‘ کے مقابلے میں وہ خرقہ پوش بغیر جلد کی کتاب...
  12. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    یہاں ایک دوست نے بات کی ہے؛ کہ تین دوست ایک ایک کتاب خریدتے ہیں اور مل کر یا باری باری سب کو پڑھتے ہیں۔ بہت اچھی مثال ہے۔ ہمارے یہاں بھی بالکل ایسا تو نہیں اس سے ملتا جلتا سلسلہ چل رہا ہے۔ دوست ایک دوسرے سے کتاب مانگ کے لے جاتے ہیں، اور پڑھنے کے بعد ’’اگر موڈ ہو‘‘ تو واپس بھی لے آتے ہیں! نہیں تو...
  13. محمد یعقوب آسی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    کتاب بہت مہنگی ہو گئی ہے صاحب! عام آدمی کی رسائی میں رہی نہیں۔ اور خاص طور پر دو شعبے ہیں جہاں کتاب سستی ہونی چاہئے، ایک تعلیم اور نصاب اور دوسرے ادب۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ انہی دونوں شعبوں میں کتاب کی قیمت غیر معمولی طور پر بلند ہے۔ نہ جانے کیوں؟ کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ۔۔
  14. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جناب فاتح صاحب۔ آپ کی توجہ کا منتظر ہوں۔ جواب نمبر 21 تا 40۔
  15. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    واہ! کیا خوب کہا جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ یعنی ’’ادب کی صنفِ نازک کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟
  16. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جناب محمد وارث کے اس ارشاد پر ایک بات ذہن میں آئی ہے۔ غیر مقفٰی شاعری کو ’’معرٰی‘‘ کہتے ہیں، یعنی ’’جسے عریاں کر دیا گیا‘‘۔ ہے نا مزے کی بات!!
  17. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جناب محمد وارث، جناب الف عین، جناب التباس اور جناب مغزل کی وساطت سے تمام اہلِ محفل کے لئے میرے نیک جذبات! میرے جوابات میں جو آپ کو اچھے نہ لگیں، اُن کو نظر انداز کر دیجئے گا، اور جو اچھے لگیں اُن پر میری حوصلہ افزائی بھی کیجئے گا، اور توجہ بھی فرمائیے گا۔ بہت آداب۔
  18. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    محسنات اور منکرات کا سب کو پتہ ہے، محسنات کی طرف آئیے اور منکرات سے بچئے، زندگی میں بھی، فکر میں بھی، فن میں بھی، اظہار میں بھی۔ ایک بات جو پہلے بھی ہو چکی اسی کا دوسرا پہلو ہے کہ فضولیات اور لغویات سے پرہیز کیجئے اور اگر آپ نے شعر کہنے کی ٹھان لی ہے تو مطالعہ بھی کیجئے۔ ادبی محفلوں میں جایا...
  19. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    شعر کے معیار کے ضمن میں میری گزارشات آپ تک پہنچ گئیں۔ شکریہ
  20. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    اس معاملے میں میرا علم بہت محدود ہے، مجھے خاموش رہنے کی اجازت دیجئے۔
Top