ایک گھوڑے میں ڈرنے اور جھجکنے کی بری عادت تھی۔ پتا بھی کھڑکتا تو یہ دوڑ کر دور جا گرتا۔
ایک مرتبہ سواری کی حالت میں خود اپنے سائے سے ڈر گیا۔ سوار نے کہا، "جانوروں میں بہادری کی نسبت گھوڑے کی جو تعریف کی گئی ہے وہ غلط ہے۔ یہ گھوڑا اپنی پرچھائیں سے ڈرتا ہے۔"
گھوڑے نے کہا، "آپ سچ فرماتے ہیں، مگر...