ایک حکایت

ایک گھوڑے میں ڈرنے اور جھجکنے کی بری عادت تھی۔ پتا بھی کھڑکتا تو یہ دوڑ کر دور جا گرتا۔
ایک مرتبہ سواری کی حالت میں خود اپنے سائے سے ڈر گیا۔ سوار نے کہا، "جانوروں میں بہادری کی نسبت گھوڑے کی جو تعریف کی گئی ہے وہ غلط ہے۔ یہ گھوڑا اپنی پرچھائیں سے ڈرتا ہے۔"
گھوڑے نے کہا، "آپ سچ فرماتے ہیں، مگر آدمی بھی بہت بہادر ہوتے ہیں جو بھوت اور چھلاوے سے ڈرتے ہیں۔ اگر میں سائے کو دیکھ کر ڈرتا ہوں تو آخر ایک چیز کو دیکھ کر ڈرا۔ آپ اس چیز سے ڈرتے ہیں جسے دیکھتے بھی نہیں۔"
از ڈپٹی نذیر احمد
 
Top