دیکھی کبھی جو مڑ کے خدائی تیرے بغیر
ہم کو کہیں بھی دی نہ دکھائی تیرے بغیر
سورج نے سرد کردیا فکرو خیال کو
بارش نے دل میں آگ لگائی تیرے بغیر
بچھڑے ہیں اور لوگ بھی اس راہ میں مگر
ویسی لگی نہ ہمکو جدائی تیرے بغیر
ہم تو در قفس پہ رہا ہوکے مرگئے
راس آسکی نہ جاں کو رہائی تیرے...