نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فیض ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے،، فیض احمد فیض

    ہا ہا یہ میں نے بھی دیکھا تھا۔ دراصل یہ محفل کے سافٹ ویر کی کارستانی ہے۔ میں نے اسے سن کو اخفا رکھنے کو کہا تھا لیکن وہ راز راز نہ رکھ سکا لیکن بدحواسی میں ایک غلط سال اگل دیا۔ ;)
  2. فرخ منظور

    میر تجھ کنے بیٹھے گھُٹا جاتا ہے جی ۔ میر تقی میر

    غزل تجھ کنے بیٹھے گھُٹا جاتا ہے جی کاہشیں کیا کیا اٹھا جاتا ہے جی یوں تو مردے سے پڑے رہتے ہیں ہم پر وہ آتے ہیں تو آ جاتا ہے جی ہائے اُس کے شربتی لب سے جُدا کچھ بتاشا سا گھُلا جاتا ہے جی اب کے اس کی راہ میں جو ہو سو ہو یاد بھی آتا ہے ، پا جاتا ہے جی کیا کہیں تم سے کہ اُس شعلے بغیر جی ہمارا...
  3. فرخ منظور

    میر وہ رابطہ نہیں ، وہ محبت نہیں رہی ۔ میر تقی میر

    غزل وہ رابطہ نہیں ، وہ محبت نہیں رہی اس بے وفا کو ہم سے کچھ الفت نہیں رہی دیکھا تو مثلِ اشک نظر سے گرا دیا اب میری ، اُس کی آنکھ میں عزّت نہیں رہی رُندھنے سے جی کے کس کو رہا ہے دماغِ حرف دم لینے کی بھی ہم کو تو فرصت نہیں رہی تھی تاب جی میر جب تئیں رنج و تعب کھنچے وہ جسم اب نہیں ہے ، وہ قدرت...
  4. فرخ منظور

    میر بود نقش و نگار سا ہے کچھ ۔ میر تقی میر

    غزل بود نقش و نگار سا ہے کچھ صورت اِک اعتبار سا ہے کچھ یہ جو مہلت جسے کہیں ہیں عمر دیکھو تو انتظار سا ہے کچھ منہ نہ ہم جبریوں کا کھلواؤ کہنے کو اختیار سا ہے کچھ منتظر اس کی گردِ راہ کے تھے آنکھوں میں سو غبار سا ہے کچھ ضعفِ پیری میں زندگانی بھی دوش پر اپنے بار سا ہے کچھ کیا ہے ، دیکھو جو...
  5. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی غزل،،سُن اے حکیمِ ملت و پیغمبرِ نجات،،،مصطفی زیدی

    شکریہ علی فاروقی صاحب۔ عوض میں شد شاید غلطی سے لگ گیا ہے اسے ہٹا لیں۔
  6. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی نوروز ۔۔۔ مصطفیٰ زیدی

    شکریہ علی فاروقی صاحب! لیکن یہ نظم شاہ جی بھی یہاں پوسٹ کر چکے ہیں۔
  7. فرخ منظور

    عابدہ پروین ارے لوگو تمہارا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ عابدہ پروین

    رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی سدّو مینوں دھیدو رانجھا، ہیر نہ آکھو کوئی (بلھے شاہ) ;)
  8. فرخ منظور

    ایک نئی غزل - تازہ ہوا کا جھونکا بنایا گیا مجھے

    واہ واہ! کیا خوبصورت غزل کا نزول ہوا ہے قبلہ! بہت مبارک ہو! :)
  9. فرخ منظور

    واصف اللہ ہی اللہ --- واصف علی واصف

    قبلہ یہ استغراللہ اور م سے محمد آپ نے کیوں لکھا؟ کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔
  10. فرخ منظور

    رقعاتِ بیدل یعنی بیدل کے خطوط (فارسی) ڈاؤنلوڈ کریں۔

    حسن نظامی اور شاکرالقادری صاحب! :)
  11. فرخ منظور

    رقعاتِ بیدل یعنی بیدل کے خطوط (فارسی) ڈاؤنلوڈ کریں۔

    لیں جی! جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔ حضور بس اسے آپ بھی ہماری طرح بوسۂ عقیدت دے کر رکھ چھوڑیں۔ ;)
  12. فرخ منظور

    رقعاتِ بیدل یعنی بیدل کے خطوط (فارسی) ڈاؤنلوڈ کریں۔

    حضور یہ وارث صاحب کے لئے ہے ۔ :) ہم نے تو اسے بوسۂ عقیدت دے کر رکھ چھوڑا ہے۔
  13. فرخ منظور

    رقعاتِ بیدل یعنی بیدل کے خطوط (فارسی) ڈاؤنلوڈ کریں۔

    عبدالقادر بیدل کے تمام چاہنے والوں کی نذر۔ رقعاتِ بیدل ڈاؤنلوڈ کریں۔
  14. فرخ منظور

    دیوانِ بیدل و کلیات عرفی ڈاؤنلوڈ کریں!

    وارث صاحب ہمارے لئے تو یہ کتابیں مقدس صحیفوں کی مانند ہیں کہ اسے کھولا بوسۂ عقیدت دیا اور دوبارہ وہیں رکھ دیا۔ میں بھی بیدل کا کلام آپ کے لئے تلاش کرتا رہا لیکن مجھے نہیں ملی۔ رقعاتِ بیدل ملی ہے اس کے لئے الگ تھریڈ کھول کر تمام بیدل کے چاہنے والوں کی نذر کر رہا ہوں۔
  15. فرخ منظور

    فیض ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے،، فیض احمد فیض

    فیض کی مکمل کتاب زنداں نامہ یہاں پڑھیے۔
  16. فرخ منظور

    فیض ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے،، فیض احمد فیض

    اس نظم سے مجھے ایک پرانی بات یاد آگئی کہ فیض کی کئی نظمیں مجھے زبانی یاد ہیں۔ آج سے 15-16 سال پہلے میں اپنے دوستوں کو یہ نظم اکثر سنایا کرتا تھا۔ ایک دوست نے اس نظم کا عنوان بدل کر رکھ دیا "ہم جو روشن خیالی میں مارے گئے" :) اور مجھے اکثر کہتا یار وہ نظم سناؤ "ہم جو روشن خیالی میں مارے گئے" :)
  17. فرخ منظور

    چند ادبی لطیفے

    ظفری بھائی پری شان ہو یا پریشان لیکن جب بولیں گے تو دوسرا ایک بار ضرور پریشان ہو جائے گا۔ :)
  18. فرخ منظور

    فیض ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے،، فیض احمد فیض

    فیض کی کتاب "زنداں نامہ" کے صفحہ 76 پر یہ نظم موجود ہے اور اس نظم کا عنوان "ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے" ہی ہے۔ یہ نظم "ایتھل، اور جولیس روزنبرگ کے خطوط سے متاثر ہو کر لکھی گئی" منٹگمری جیل 15 مئی 1954
Top