نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    قصور:کمسن زینب کی نماز جناز ہ ادا، مظاہروں میں 2 افراد جاں بحق

    اوپر سے یہ حرام خور والدین کو کہہ رہے ہیں کہ آپ کو نہیں پتہ کہ بچے اغوا ہو رہے ہیں سو بچوں کو گھر سے باہر مت نکلنے دیں۔ کوئی ان سے پوچھے کہ بچے باہر کھیلنے نہ جائیں، سودا سلف لینے نہ جائیں، اسکول کے لیے بھی باہر نہ جائیں، ساری عوام کو جیل میں کیوں نہیں ڈال دیتے لعینو کہ نہ کوئی باہر جائے نہ اس...
  2. محمد وارث

    قصور:کمسن زینب کی نماز جناز ہ ادا، مظاہروں میں 2 افراد جاں بحق

    بولتے کیوں نہیں مرے حق میں آبلے پڑ گئے زبان میں کیا
  3. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    یہ ایک لیس دار چھوٹے سے پھل کا نام ہے جو سائز میں گول بیر جتنے ہوتے ہیں۔ ایک درخت پر لگتا ہے اور اس کا سب سے زیادہ استعمال اچار میں ہوتا ہے۔ لسوڑا اردو لغت سے مزید Clammy Cherry
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر کسے گویند ناصر حالِ خود با دوست گو حالتے دارم من اندر دل کہ آنرا نام نیست درویش ناصر بخاری سبھی کہتے ہیں کہ اے ناصر اپنا حال دل سے کہہ دے، جب کہ میرے دل میں ایسی کیفیات ہیں کہ اُن کا کوئی نام ہی نہیں ہے، اُن کو بیان ہی نہیں کیا جا سکتا۔
  5. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    دراصل گولڈ لیف کا خوابوں کے ساتھ مسئلہ نہیں ہے، یہ تو ہر وقت ہر جگہ میسر ہیں۔ کتابیں خوابوں میں اس لیے آتی ہیں کہ اول تو مطالعے کے لیے وقت کم ملتا ہے دوم بہت سی کتابیں یا تو ملتی نہیں یا استطاعت سے باہر ہوتی ہیں، سو انہوں نے خوابوں میں جگہ بنا لی ہے! :)
  6. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    سابق انڈین چیف آف آرمی سٹاف جنرل وی کے سنگھ (وجے کمار سنگھ) کی خود نوشت سوانح عمری Courage and Conviction: An Autobiography
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ شرف الدین پانی پتی (معروف بہ بُوعلی قلندر) یادش بدلِ کافر و دیندار یکیست چوں رشتہ کہ در سبحہ و زنار یکیست گر چشمِ بصیرتِ تو باز است شرف در دیر و حرم جلوۂ دلدار یکیست کافر اور دیندار دونوں کے دلوں میں اُس کی یاد ایک جیسی ہی ہے، جیسے دھاگہ کہ تسبیح اور زُنار دونوں میں ایک ہی ہے۔ اے...
  8. محمد وارث

    ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

    کوہلی جیسے کھیل رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ اس کو انڈیا کی جیت سے زیادہ انوشکا کی عزت کا خیال ہے۔ :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با خیالِ اُو نگنجد یادِ خوباں در دلم ہر کجا سلطاں کند خلوت حشم نامحرم است ابوالفیض فیضی دکنی میرے دل میں، اُس کے خیال کے ساتھ، دوسرے خوبصورت لوگوں کی یاد نہیں سماتی، کہ بادشاہ جہاں کہیں بھی خلوت اختیار کرتا ہے وہاں خدمت گذاروں اور لوگوں کا جمگھٹا نا محرم ہو جاتا ہے۔
  10. محمد وارث

    عمران خان کی اپنی روحانی رہنما سے تیسری خفیہ شادی؟

    مختلف مطلب ہو سکتے ہیں، یوں سمجھیے کہ جو لوگ تلوار کے سہارے زندہ رہتے ہیں وہ تلوار ہی سے مرتے ہیں۔ یہاں "تلوار" کا مطلب اپنے اپنے ذوق کے مطابق ہے! :) مزید کے لیے یہ ربط۔
  11. محمد وارث

    عمران خان کی اپنی روحانی رہنما سے تیسری خفیہ شادی؟

    خان صاحب تو وہ مقولہ سچ ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں: Live by the sword, die by the sword :whistle:
  12. محمد وارث

    عمران خان کی اپنی روحانی رہنما سے تیسری خفیہ شادی؟

    اس "روحانیت" کے دشت میں بڑے بڑے سالکوں نے راہ گم کر دئیے اور ریاضتوں کے بڑے بڑے ٹائٹینک اس بحرِ ذخار میں ڈوب گئے، آپ کے تو ابھی کھیلنے کھانے کے دن ہیں خان صاحب! :)
  13. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    گوبھی کا تر و تازہ پھول کھانے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے! ہم چھٹی والے دن کرکٹ کھیلنے علی الصبح گھر سے نکل جاتے تھے اور راستے میں ساری ٹیم کسانوں کا نقصان کیے جاتی تھی۔ :)
  14. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    پھر یہ پھول توڑ کر کھایا یا نہیں فہد صاحب! :)
  15. محمد وارث

    ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

    انڈیا نے پہلے دن کا ایڈوانٹج کھو دیا، پہلے تو افریقہ کی ٹیل کو رنز کرنے دیے، جب 142 پر ٹاپ پانچ وکٹیں حاصل کر لیں تھیں تو پھر 286 رنز کھا جانا زیادتی ہے اور اس کے بعد اپنی تین وکٹیں جلد از جلد کھو دیں۔ میچ اس وقت بیلنسڈ ہے، اور آج کا دن اہم ہے!
  16. محمد وارث

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

    آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں اس وقت 114 رنز کی لیڈ ہو گئی ہے اور چھ وکٹیں باقی ہیں۔ 460 پر 4 آؤٹ۔ تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے میں پانچ اوورز باقی ہیں۔ لگتا ہے آسٹریلیا کوشش کرے گا کہ اس لیڈ کو زیادہ سے زیادہ کر سکیں تا کہ اننگز کی فتح کا موقع بنایا جا سکے۔
  17. محمد وارث

    عام لطیفے

    ایک اور فارسی لطیفے کا اٹکل پچو سے ترجمہ۔ :) بچہ: بابا آدمی کس طرح وجود میں آیا۔ باپ: پہلے بندر تھے، بعد میں مرورِ زمانہ سے دُم گر گئی اور چہرے بدل گئے اور آدمی بن گئے۔ بچہ: ماما، آدمی کس طرح وجود میں آیا۔ ماں: خدا نے انسان کا جسم بنایا اور اُس میں اپنی روح پھونکی اور آدمی وجود میں آ گیا۔ بچہ...
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خود را بدرِ صومعہ گم کردہ ام امروز امید کہ در گوشۂ میخانہ بیابم طالب آملی آج میں نے اپنے آپ کو خانقاہ کے دروازے پر گم کر دیا ہے، اُمید ہے کہ میخانے کے کسی گوشے میں خود کو پا لوں گا۔
Top