نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد Muhammad Qader Ali ہوئے ہزاری

    آپ کو مبارک ہو قادر علی صاحب!
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آتش صفتانیم کہ در خانقہ و دیر ہر جا کہ نشینیم چراغ است دلِ ما بابا فغانی شیرازی ہم آتش کی صفات رکھنے والے ہیں کہ خانقاہ اور بُت خانہ، جہاں کہیں بھی بیٹھتے ہیں، ہمارا دل ہی ہمارا چراغ بن جاتا ہے (اور تاریکیوں کو دُور کر دیتا ہے)۔
  3. محمد وارث

    خشک میوہ جات اور ان کے خواص

    یہ مضمون کافی پرانا لگ رہا ہے۔ اس سیزن میں چلغوزے 4000 روپے کلو کے اردگرد بِک رہے ہیں!
  4. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    1122 والے واقعی زبردست کام کر رہے ہیں، اللہ نظرِ بد سے بچائے ان کو۔ :)
  5. محمد وارث

    تاسف انور جلالپوری نہیں رہے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  6. محمد وارث

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

    میلبورن کی وکٹ واقعی اس وقت تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور آئی سی سی کے چیف ریفری نے بھی اسے "پُور" کی ریٹنگ دی ہے لیکن فی الحال اس منفی ریٹنگ سے ایم سی جی کو نقصان کوئی نہیں ہوا کہ آئی سی سی کی وکٹوں کی نئی ریٹنگ کا نظام یکم جنوری 2018ء سے شروع ہوا ہے۔ اس نئے نظام کے مطابق آئی سی سی ہر...
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اہلی بہ ہوش باش کہ در حُقۂ فلک زہر است و خلق را طمعِ انگبیں ازوست اہلی شیرازی اہلی، ہوش کے ساتھ رہ کہ فلک کے پیالے میں زہر ہے اور لوگوں کو اُس سے شہد کا لالچ ہے۔
  8. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    یہ تحقیق یقینا ً کسی ایسے خوش قسمت نئے نئے دولہا کی ہے جس کو قسمت نے سالیاں تو دیں مگر سالے یا سالا نہیں دیا۔ :)
  9. محمد وارث

    سال رواں میں پڑھی جانےوالی کتابوں کا تعارف (فکشن)

    آپ فکر نہ کریں آپ کو زبردستی مطالعے کے لیے ایسا کوئی کتاب میں دینے والا نہیں۔ میری زندگی میں لوگوں کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور دوستوں کو بتانے کے لیے جو کچھ ہے وہ میں یہاں سرِ محفل کہنے سے کبھی نہیں رکا۔ :)
  10. محمد وارث

    سال رواں میں پڑھی جانےوالی کتابوں کا تعارف (فکشن)

    درست فرمایا آپ نے، پچھلے ایک دو برس سے صرف بھارتی سیاستدانوں کو پڑھ رہا ہوں کیونکہ مطالعے کی رفتار خاصی سست ہے کہ سال میں آٹھ دس کتابیں خاصا مختصر سا مطالعہ ہے۔ اس موضوع پر ابھی مزید پڑھنے کا ارادہ ہے لیکن ایک وقت آئے گا کہ یہ رو بدل جائے گی اور کوئی اور موضوع ہتھے چڑھ جائے گا۔ :)
  11. محمد وارث

    سال رواں میں پڑھی جانےوالی کتابوں کا تعارف (فکشن)

    اچھا سلسلہ ہے۔ "آپ کیا پڑھے رہے ہیں؟" کی مدد سے مجھے بھی اپنی فہرست مرتب کرنے کا موقع مل گیا۔ :) 2016ء کی طرح 2017ء میں بھی میں نے خاص طور پر ایک ہی موضع پر چند کتابیں پڑھیں اور ابھی 2018ء میں بھی اسی موضوع پر پڑھنے کا ارادہ ہے کہ کچھ کتابیں ابھی غیر خواندہ پڑھی ہوئی ہیں۔ ایل کے آڈوانی کی...
  12. محمد وارث

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

    دوسری بات آپ کی شائقین اور ڈرا والی، تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی کشمکش ٹیسٹ کرکٹ کے قتیلان کے لیے اس کا حسن ہوتی ہے، اَسی کی دہائی کے بور ڈیڈ ڈرا تو قصہ پارینہ ہو چکے۔ آسٹریلیا کی عوام کو شاید لاشعوری طور پر وائٹ واش کا موقع ضائع ہونے پر افسوس ہے۔ چوتھے دن کی بارش کے باوجود اگر...
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آں دل کہ پریشاں شود از نالۂ بُلبُل در دامنش آویز کہ با وے خبرے ہست عرفی شیرازی وہ دل کہ جو بلبل کے نالوں سے پریشان و مضطرب ہو جاتا ہے، اُس کے دامن کے ساتھ منسلک ہو جا کہ اُس کے پاس خبر ہے (وہ باخبر دل ہے)۔
  14. محمد وارث

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

    میں نے میچ دیکھا نہیں تھا نہ ہی کرک انفو پر کمنٹری پڑھی بس اسکور فالو کیے تھے سو وکٹ کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ وکٹ سے زیادہ موسم نے یہ میچ ڈرا کروایا ہے۔ چوتھے اور اہم دن اگر پچاس پچپن اوورز کا کھیل ضائع نہ ہوتا تو کوئی نہ کوئی نتیجہ بر آمد ہو ہی جاتا یا کم از کم ڈرا...
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    انصاری صاحب اس کا مطلب ہے کہ ایک مصرعے میں شاعر کسی کو اونٹ کہہ کر مخاطب کرتا ہے اور دوسرے میں بلی :) مثال کے طور پر مومن کا ایک شعر ہے جسے آپ گنتے تھے آشنا ، جسے آپ کہتے تھے باوفا میں وہی ہوں مومنِ مبتلا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو پہلے مصرعے میں شاعر مخاطب کو آپ کہہ رہا ہے اور دوسرے میں تم۔...
  16. محمد وارث

    چند سیاسی شخصیات ؛ سوشل میڈیا تقابلی جائزہ 2017

    اب تو جنابِ خان صاحب پر" فیس بُک کے وزیرِ اعظم" کا خطاب واقعی جچنے لگ گیا ہے! :)
  17. محمد وارث

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    صرف آپ کے بی جے پی والے جملے پر کچھ تبصرہ: اس کی وجہ یہ ہے کہ بھاج پا نے کامیابی سے polarization کی پالیسی اپنائی ہے۔ ہندوستانی مسلمان شروع ہی سے "مسلم ووٹ بینک" کی سیاست کا شکار تھے، سیکولر اور سو کالڈ سیکولر جماعتوں کو مسلم ووٹ بینک کے لیے مسلمانوں کو خوش رکھنا پڑتا تھا ۔ 2009ء میں لوک سبھا...
  18. محمد وارث

    دنیا کی نہ کر تو خواست گاری

    میر کے کسی مستند دیوان میں دیکھنا پڑے گا۔ یہ "تب" بھی ہو سکتا ہے یعنی اگر میرے نالوں سے جہاں سیاہ بھی ہو جائے تب بھی ان میں اثر نہ ہوگا۔ تد بھی بمعنی تب کوئی متروک لفظ ہو سکتا ہے۔
  19. محمد وارث

    بلاول بھٹو: 'مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا

    مرنے کو کسی کا دل نہیں چاہتا جنابِ کافِ سین صاحب اور خاص طور پر سیاستدانوں کا اور "شہادت" کا رُتبہ ان کو انکے لواحقین عطا کرتے ہیں۔سیاسی قتل گھمبیر سازشوں اور مخصوص محرکات کا نتیجہ ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں ہوتے رہتے ہیں۔ قاتلین کا پتا البتہ کم ہی چلتا ہے اور جہاں چل جاتا ہے وہاں اس کے نتائج...
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکستہ خارِ کہن آشیانِ گُلزارم ہمیں شنیدہ ام از بلبلاں، بہارے ہست شیخ علی حزیں لاھیجی میں چمن کے کسی آشیاں کا پرانا ٹوٹا ہوا کانٹا ہوں، لیکن بلبلوں کی زبانی ہمیشہ یہی سنا ہے کہ بہار کا وجود ہے۔
Top