سلیمان، مایوسی کی ضرورت نہیں ہے۔ میں بھی ادھر ادھر سے پڑھ کر ہی کام چلا رہا ہوں۔
آپ جو فیچرز ڈھونڈ رہے ہیں وہ اکٹھی کسی فری سوفٹویر تو کیا کسی کمرشل سوفٹویر میں بھی نہیں ملیں گی۔ کچھ کسٹمائزیشن اور ڈیویلپمنٹ کی ضرورت باقی رہے گی۔ ذیل میں کچھ کمرشل سوفٹویر کے روابط ہیں، انہیں چیک کرکے دیکھیں...
ساجد، یہ اتنا آسان تو نہیں ہے لیکن کچھ کوشش کی جا سکتی ہے۔ بلاگسپاٹ پر تبصروں کے خانوں میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس کے پوسٹ ایڈیٹر میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ پوسٹ ایڈیٹر میں تبدیلی کرنے کے لیے یوزر سکرپٹ لکھنے کی ضرورت پڑے گی جسے فائرفاکس میں GreaseMonkey کے...
عزیز امین، میں جان سکتا ہوں کہ آپ کے بلاگ پر کتنی پوسٹس تھیں؟ اور ان میں آپ نے خود سے کتنی پوسٹس لکھی اور کتنی ادھر ادھر سے کاپی کاپی کی تھیں؟
جب آپ کو بلاگ کسی اور نے سیٹ اپ کرکے دیا ہو اور اس میں آپ کی اپنی ایک بھی کاوش شامل نہ ہو تو اس بلاگ کے ختم ہونے کا آپ کو کیوں افسوس ہے؟
میں نےیہ پوسٹ ابھی پڑھی ہے۔ عجیب بات ہے کہ لوگ زید حامد کی حمایت میں یوں جذباتی ہو جاتے ہیں جیسے اس جیسا سچا آدمی پیدا نہ ہوا ہو۔ زید حامد کے ماضی میں یوسف کذاب کے قریبی ساتھی ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ لیکن یہ بات شاید اتنی سیریس نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص ماضی میں فاسد عقیدے پر رہا ہو اور...
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کا طریقہ
بالا میں فراہم کردہ سانچوں کو اپنے بلاگ پر استعمال کرنے کے لیے ان میں سے مطلوبہ ٹیمپلیٹ کی زپ فائل کو ان زپ کرکے اس کی ایکس ایم ایل فائل کو ذیل کی تصویر کے مطابق اپنے بلاگ کے لے آؤٹ ایڈٹ کرنے کے سیکشن میں اپلوڈ کر دیں:
ٹیمپلیٹ فائل...
السلام علیکم،
میں نے بلاگر ڈاٹ کام کی چند ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن پر کام شروع کیا تھا۔ اگر یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اور ان ٹیمپلیٹس کو مکمل طور پر اردو کے قالب میں ڈھالنے کے لیے ابھی وقت لگے گا لیکن کچھ دوست جلد از جلد بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ پبلش کرنا چاہ رہے ہیں، اسی لیے میں یہ...
السلام علیکم،
آپ میں سے جو دوست بلاگسپاٹ کے لیے اردو ٹیمپلیٹس کسٹمائز کرکے انہیں افادہ عام کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہ اردو ٹیمپلیٹس یہاں پیش کر سکتے ہیں۔ اس سے ان دوستوں کے لیے آسانی پیدا ہو جائے گی جو بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ دوسرے لوگ آپ کی...
میں نے ذیل کے ربط پر ایک بلاگ تشکیل دیا ہے جہاں بلاگسپاٹ کی ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن کے تجربات کیے جا سکیں گے:
http://urdubloggertemplates.blogspot.com
میں ابھی ایک ٹیمپلیٹ کو کسٹمائز کر رہا تھا لیکن مصروفیت اور ناسازی طبع کے باعث اس کام کو فی الحال آگے نہیں بڑھا سکتا ہوں۔ اگر کسی کو یہ...
کوڈ میں جہاں جہاں mysql_connect فنکشن استعمال ہو رہا ہے، اس کے فوراً بعد SET NAMES UTF8; کا استعمال کریں۔ مثال کے طور پر ذیل کا کوڈ دیکھیں:
$conn = mysql_connect(DB_HOST, DB_USER, DB_PASS);
mysql_query('SET NAMES utf8', $conn);
سارہ، فری میں تو بلاگسپاٹ پر ہی بلاگ بہتر رہے گا۔ آپ پہلے اپنے بلاگ پر کوئی اردو پوسٹ کریں۔ اس کے لیے کوئی نہ کوئی اردو ٹیمپلیٹ بھی فراہم کر دی جائے گی۔
کئی مرتبہ ویب اپلیکیشز کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مختلف ورژنز پر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ ونڈوز کی ایک انسٹالیشن پر عام طور پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ایک ہی ورژن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب Multiple IE کے ذریعے آپ اپنے سسٹم پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایک سے زائد ورژن بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔...
جہانزیب ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اردو محفل فورم کے ارتقاء میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شاید یہ کم لوگ جانتے ہیں کہ جہانزیب شروع میں محفل فورم کے ایڈمن بھی رہے ہیں۔ اس کے بعد ان کے پاس وقت کی کمی واقع ہو گئی جو کہ ان کے پیغامات کی تعداد سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ فورم پر ساڑھے تین سال سے زائد عرصے سے...
میرے خیال میں شگفتہ کا لائبریری پراجیکٹ پر نیا ورک فلو متعارف کروانے کا آئیڈیا ہے۔ پہلے بھی محفل فورم کی تیسری سالگرہ پر اس قسم کے ورک فلو کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔