بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ میں سے جو دوست بلاگسپاٹ کے لیے اردو ٹیمپلیٹس کسٹمائز کرکے انہیں افادہ عام کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہ اردو ٹیمپلیٹس یہاں پیش کر سکتے ہیں۔ اس سے ان دوستوں کے لیے آسانی پیدا ہو جائے گی جو بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ دوسرے لوگ آپ کی ٹیمپلیٹس کو کم سے کم تبدیلیوں کے ساتھ استعمال کر سکیں۔

میں نے ذیل کے ربط پر ایک بلاگ تشکیل دیا ہے جہاں بلاگسپاٹ کی ٹیمپلیٹس کی اردو کسٹمائزیشن کے تجربات کیے جا سکتے ہیں:

http://urdubloggertemplates.blogspot.com

میں ابھی ایک ٹیمپلیٹ کو کسٹمائز کر رہا تھا لیکن مصروفیت اور ناسازی طبع کے باعث اس کام کو فی الحال آگے نہیں بڑھا سکتا ہوں۔ میں اس بلاگ پر نظر آنے والی ٹیمپلیٹ بھی جلد یہاں پیش کر دوں گا۔ ابھی اس میں اردو ایڈیٹر شامل نہیں ہے۔ بلاگسپاٹ کی ٹیمپلیٹس میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے کے سلسلے میں میرے ذہن میں کچھ آئیڈیاز موجود ہیں۔ وقت ملنے پر میں ان آئیڈیاز پر کام کروں گا۔
 

arifkarim

معطل
بہت اچھے۔۔۔ اگر بلاگ اسپاٹ پر اردو ایڈیٹر کی سہولت مہیا کی جا سکے تو نت نئے سافٹ ویرز کی شیرینگز پر با آسانی کمنٹس مارے جا سکتے ہیں۔۔۔۔ ایک مکمل اردو سافٹ ویرز شیرنگ بلاگ کی اشد ضرورت ہے!
 

محمد وارث

لائبریرین
جزاک اللہ خیراً، برادرم۔ بہت نیک اور بے لوث کام کر رہے ہیں آپ، یہ اس سب اردو کی محبت ہے اور ہم آپ کی اس محبت کے اسیر :)

دوستوں اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس موضوع پر اپنا اپنا علم اور تجربے ضرور شیئر کریں، ہم جیسے بہتوں کا بھلا ہوگا!
 

ع رفیع

محفلین
جو بلاگر ٹیمپلیٹس میں نے ڈاؤن لوڈ کئے ہیں وہ 600×800پکسلز کے ہیں۔ میں ان کو کیسے اپنی مرضی کے سائز میں ڈھال سکتا ہوں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب ہر موضوع پر لامتناہی بات تو نہیں ہو سکتی۔ بہرحال جوابات ابھی بھی پوسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

یہ fixed width ٹیمپلیٹس ہیں اور اسی چوڑائی کے لیے ڈیزائن کردہ ہیں۔
 

عمر ثالث

محفلین
آپ کا اوپر لنکڈ بلاگ میں نے دیکھا ہے۔ ماشاءاللہ بہت اچھا ہے۔

میں بھی آج کل بلاگ ٹمپلیٹس کی اردو میں تبدیلی پر کام کر رہا ہوں۔
ایک بلاگ بنا چکا ہو ایک جاننے والے کے لیے۔ جس کا رابطہ یہ رہا
http://urdu-nasheedlyrics.blogspot.com
پہلا تجربہ ہے اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔
اس کے علاوہ ایک ٹمپلیٹ اردو میں کنورٹ کی ہے لیکن اس کے سائیڈ بار پہ موجود ""موضوعات، بلاگ رول،پرانی تحاریر" وغیرہ قسم کے عنوانات پر نستعلیق فونٹ کام نہیں کر رہا
 
Top