رک جائیں، پہلے یہ بتائیں کہ کیا کسی اور کے ساتھ بھی محفل کھلنے میں دشواری پیش آ رہی ہے؟ میرے موبائل پر محفل تو آج چار پانچ دن بعد کھل سکی ہے اور وہ بھی دوسرا کوئی براؤزر انسٹال کرنے کے بعد!
حرج تو کوئی نہیں اگر صرف قہوہ ہی پی لیا جائے، یہاں ہماری مارکیٹوں میں آج کل پشاوری قہوہ بھی بیچا جاتا ہے، میرا خیال ہے کہ یہ بھی مفید رہتا ہو گا بلغم کو کنٹرول کرنے میں؟ مگر اس میں شکر شامل ہوتی ہے
یہاں تو سر کے درد سے الحمد للہ چار پانچ سال بعد شفا نصیب ہوئی ہے، کچھ بھی ٹھنڈا پی لیتا تھا یا کھا لیتا تھا تو سر میں بلغم بننا شروع ہو جاتا تھا۔ اب اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس بلغم کی وجہ سے ہونے والا سر کا درد تقریباً ختم ہی ہو گیا ہے