پوری لڑی کی ذمہ داری آج تو ایک پر ہی ہے، یعنی محترمہ سیما پر کہ شکیل صاحب بھی نظر نہیں آئے؟ انہیں دونوں کے دم پر لڑی زندہ ہے ( گل یاسمین کا بھی بہت بڑا حصہ ہے، لڑی کو زندہ رکھنے میں! )
یہاں بھی ملی نغموں میں تبدیلی کر کے پیش کیا جا رہا ہے! یہ تو فیس بک وغیرہ کا ٹرینڈ ہے آج کل، خبر نظر سے گزری ہے کہ کسی یوٹیوبر کو اسی وجہ سے اغوا بھی کر لیا گیا ہے!
حیرت ہوئی ہے خوشگوار کہ بابا بھی ڈاکٹر اسرار احمد کو سنتے رہے ہیں، ماشاء اللہ بہت اچھے مبلغ تھے۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ دین کی ابتدائی تعلیم مجھے انہیں ہی کی ویڈیوز سے ملی ہے الحمد للہ
ہمارے ایک پروفیسر مثال دیا کرتے تھے کہ ایک ہی سیب کو دو شخص کھائیں تو دونوں کو اس سیب کا مزا الگ الگ محسوس ہو گا
مزید یہ کہ کس کو کتنا مزیدار لگا ہے یہ سیب یہ بھی بتانا ناممکن ہی ہے
نفسیات پڑھاتے تھے
عین ممکن ہے کہ جلدی کے ہی ہوں، ایک وقت میں تو پانچ ہزار فیس تھی
شاید تین ہزار پانچ سو فیس تھی دو ہزار اکیس میں، اور اگر جلدی چاہیے ہو تو پانچ ہزار پانچ سو دینا ہوتا تھا وجی