ذکر طوطا یا توتا کا پھر چل نکلا ہے، مجھے یاد ہے کہ اس پر بات پہلے بھی کہیں انہی لڑیوں میں کی جا چکی ہے، بہر حال وقت نہ ملنے کے سبب میرے لیے تو طویل مراسلہ پڑھنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔
وہی رسک جنہیں پاپے بھی کہا جاتا ہے؟ اب تو اس میں بھی کتنی ہی اقسام آ چکی ہیں، کیا سعودی میں وہی پرانے ٹوپی والے Rusk مل جاتے ہیں؟ یہاں تو ان کو اب کم ہی پسند کیا جاتا ہے!
فی الحال مصروفیات ایسی ہیں کہ قیلولہ کے لیے وقت نہیں ملتا، سیما علی جانتی ہی ہوں گی شہروں میں رہنے والوں کی مصروفیات، مگر کبھی کبھی فرصت بھی نصیب ہوتی ہی ہے
وہ گوگل کروم ہے بابا، ہمیشہ وہی استعمال کیا ہے
اب نہ جانے اس میں کوئی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، محض اردو محفل ہی نہیں کھول کر دے رہا، اب فائرفاکس انسٹال کیا ہے تو محفل کھل رہی ہے الحمد للہ