ماشاءاللہ بہت مبارک ہو۔
بارانِ رحمت ببارد بر سراسر زندگی تو
مهر و وفا مثلِ بهاران جاودان در خانهٔ تو
(تیری پوری زندگی پر اللہ کی رحمت کی بارش ہو، محبت اور وفا تیرے گھر میں بہار کی مانند ہمیشہ قائم رہیں)
واہ واہ جناب۔
بہت عرصے بعد ایسی شگفتہ تحریر پڑھی کہ مزہ آ گیا۔ ایسی تحریر کا اصل کمال یہ ہے کہ پڑھتے ہوئے ہر قاری خود کو بھی جیسے داستان کا ’’مفعول‘‘ سمجھ رہا ہو۔
اللہ کرے کہ زورِ قلم اور زیادہ۔
نیز یہ کہ انجمنِ شوہران کی جانب سے مشترکہ کمنٹ یہ بھی کہ
جو تیرا حال ہے، وہ میرا حال ہے
اس حال سے...
اور یہ رہی اس سفر کی آخری تصویر۔
کسی نے بتایا کہ سپین کی مشہور ترین ڈش ہے۔ نام payla ہے اور اس کو پایلا یا پایا بولا جاتا ہے۔
بڑی مشکل سے ہی تھوڑی سی کھا پائے۔ نہ کھانے پہ دو چار ہزار جرمانہ دینا ہوتا تو ہم بخوشی جرمانہ ادا کر دیتے۔