توشرارت کرے گی تو قلعی پولیس میں دی جائے گی۔ مگر وہ تو رات کے واقعات کے اوپر ہنسی کے مارے بیتاب تھی ۔ غرض اس چڑھائی کو ہم نے خوب لطف کے ساتھ ملے کیا۔
نینی تال پہنچ کر ہم نے ہمالیہ ہوٹل پر قیام کیا۔ دوسرے ہی روز سے ہلکے پیمانے پر چاندنی نے پھر کونین کا استعمال جاری کر دیا۔ ناممکن تھا کہ چائے آئے...