’’ٹھہرنا‘‘ (فعولن) کے وزن پر ہے، جب کہ ’’ٹھہرو، ٹھہریں‘‘ میں ہاے ہوز پر جزم آ جاتا ہے، جیسے ’’سڑک‘‘ میں ڑاے متحرک ہے، ’’سڑکوں، سڑکیں‘‘ میں ساکن ہے۔ اور بہت مثالیں ہیں: ’’تڑپنا، تڑپ، تڑپتا‘‘ لیکن ’’تڑپو، تڑپیں، تڑپی‘‘۔
بعض جگہ دیکھا ہے کہ حسبِ ضرورت ٹھہر، ٹھہرنا کی ہاے ہوز کو ساکن کرنے کی بجائے...